ٹیم انڈیا کی حمایت کررہے ہیں پاکستانی شائقین، وراٹ کوہلی نے کہا- یہ تو غضب ہوگیا

انڈیا اورانگلینڈ کےدرمیان میچ میں پاکستان کو بھی کافی امیدیں ہیں۔ اگرانگلینڈ کو ہندوستان  شکست دے دیتا ہے توپاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کی راہ آسان ہوجائے گی۔

Jun 30, 2019 07:18 PM IST | Updated on: Jun 30, 2019 07:18 PM IST
ٹیم انڈیا کی حمایت کررہے ہیں پاکستانی شائقین، وراٹ کوہلی نے کہا- یہ تو غضب ہوگیا

انگلینڈ سے میچ قبل تیار کھڑے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی۔

ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ  2019 میچ میں پاکستان کے لوگ بھی ٹیم انڈیا کی جیت کی دعا کررہے ہیں۔ برمنگھم کے ایجبسٹن میدان میں ہورہے اس مقابلے پرنہ صرف انگلینڈ بلکہ پاکستان کی سیمی فائنل کی امیدیں بھی مرکوزہوگئی ہیں۔ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی بھی اس بات کوجانتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کے مداح ان کی حمایت کریں گے۔ ان کا ٹیم انڈیا کوحمایت کرنا غضب کی بات ہے۔

وراٹ کوہلی نےاس بارے میں کہا 'سچ کہوں تو باہرجوکچھ بھی ہورہا ہے وہ میں نےنہیں دیکھا ہے، لیکن مجھے یقین ہےکہ پاکستانی مداح ہماری حمایت کریں گے، جوکہ ایک نایاب بات ہے'۔ واضح رہے کہ اس میچ سے پاکستان کو کافی امیدیں ہیں۔ اگرآج ہندوستان انگلینڈ کو ہرا دیتا ہے تو پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کی راہ آسان ہوجائے گی۔ ایسے میں پاکستانی مداح ٹیم انڈیا کی جیت کی امید کررہے ہیں۔

Loading...

ہندستان پرمرکوز ہیں پاکستان کی نظریں

پوائنٹ ٹیبل میں آسٹریلیا اس وقت ٹاپ پرہے اوروہ سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ وہیں باقی تین ٹیموں کے لئے ابھی لڑائی جاری ہے۔ ٹیم انڈیا کا بھی سیمی فائنل میں جانا طے ہے کیونکہ وہ دوسرے نمبرپرہے اوراس کے تین مقابلے باقی ہیں۔ وہیں پاکستان چوتھےنمبرپر ہے۔ اس کا ایک میچ بچا ہے جوکہ بنگلہ دیش سے ہونا ہے۔ میزبان انگلینڈ کے پاس دو مقابلے ہیں اور وہ پانچویں مقام پرہے۔

پاکستانی مداح اپنی ٹیم کی مسلسل تین جیت سے کافی پرجوش ہیں۔ تصویر: اے پی پاکستانی مداح اپنی ٹیم کی مسلسل تین جیت سے کافی پرجوش ہیں۔ تصویر: اے پی

اگرانگلینڈ، ہندوستان یا نیوزی لینڈ میں سے کسی کوبھی ہرا دیتا ہے تو وہ آخری -4 میں چلا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہونے پراس کی راہ مشکل ہوجائے گی اورپاکستان کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کےمواقع بڑھ جائیں گے۔ اس لئے پاکستانی مداح امید کررہے ہیں کہ انڈین کرکٹ ٹیم انگریزوں کوشکست دے دے۔ اس شکست کا فائدہ پاکستانی ٹیم کو ہونا ہے۔ اس لئے پاکستانی مداح کا ٹیم انڈیا کی حمایت اورجیت کے لئے دعا کرنا بھی ایک غضب کی بات ہے۔

Loading...