آئی سی سی عالمی کپ: انگلینڈ نےٹیم انڈیا کا 'وجے رتھ' روک دیا، انگلینڈ کی جیت سے پاکستانی شائقین کو ہوئی مایوسی

سلامی بلے بازکے ایل راہل صفرپرآوٹ ہوگئے۔ ان کےآوٹ ہونے کےبعد کپتان ورٹ کوہلی میدان پرآئے ہیں۔ روہت شرما اوروراٹ کوہلی دونوں کریزپر موجود ہیں۔

Jun 30, 2019 08:23 PM IST | Updated on: Jun 30, 2019 11:21 PM IST
آئی سی سی عالمی کپ: انگلینڈ نےٹیم انڈیا کا 'وجے رتھ' روک دیا، انگلینڈ کی جیت سے پاکستانی شائقین کو ہوئی مایوسی

انگلینڈ کی ٹیم نےٹیم انڈیا کے 'وجے رتھ' کو روکتے ہوئے 31 رنوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کوزندہ رکھا۔

آئی سی سی عالمی کپ کے 38 ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹیم انڈیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کوبرقراررکھا۔  انگلینڈ نے آج ہندوستان کو31 رنوں سے شکست دے دی۔ انگلینڈ کے 338 رنوں کے ہدف کے جواب میں ٹیم انڈیا 50 اووروں میں 5 وکٹ کے نقصان پر306 رن ہی بنا سکی۔ روہت شرما کی سنچری اور وراٹ کوہلی کی نصف سنچری انگلینڈ کے اسکورکے لئے کافی نہیں تھی۔ ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ کوئی دوسرا بلے بازنصف سنچری بھی پوری نہیں کرپایا۔

ہندوستان کی طرف سے سب سے پہلے سلامی بلے باز کے ایل راہل صفرپرآوٹ ہوگئے تھے۔ ہاردک پانڈیا نے 45 اوررشبھ پنت نے 32 رن بنائے۔ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 42  رن اورکیدار جادھو 12 رن  بناکرناٹ آوٹ رہے۔ اس طرح سے انگلینڈ کی بلے بازی ہندوستان پربھاری پڑگئی۔ انگلینڈ کی طرف سے لیم پلنکت نے تین وکٹ لئے جبکہ کرس ووکس نے دو کامیابی اپنے نام کئے۔  روہت شرما نے اس دوران اپنی شاندارسنچری مکمل کرلی ہے۔ تاہم سنچری مکمل کرنے کے بعد وہ آوٹ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے 109 گیندوں پر102 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس سے قبل وراٹ کوہلی نے عالمی کپ میں مسلسل اپنی پانچویں نصف سنچری مکمل کی۔

Loading...

اس سے قبل انگلینڈ کے سلامی بلے باز جانی بیرسٹو اور جیسن رائے نے اپنی ٹیم کو بہترین آغازدیا۔ اس ٹورنامنٹ میں پہلی بارٹیم انڈیا کے خلاف سنچری کی شراکت ہوئی۔ انگلینڈ کی طرف سے جانی بیرسٹو نے شاندار سنچری لگائی جبکہ بین اسٹوکس نے 79 اورجیسن رائے نے 66 رنوں کی شانداراننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ بین اسٹوکس نے 54 گیندوں پر79 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ ہندوستان کی طرف سے محمد شمی نے انگلینڈ کو5 جھٹکے دیئے ہیں۔

جانی بیرسٹو طوفانی اننگ کھیلتے ہوئے 90 گیندوں پرشاندارسنچری بنائی۔ وہیں جیسن رائےنے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد کلدیپ یادو کا شکار بنے۔ انہیں جڈیجہ نے رویندرجڈیجہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔ محمد شمی نے ایان مورگن کو ایک رن کے اسکور پراپنا شکار بنایا۔ بین اسٹوکس نے آوٹ ہونے سے قبل 79 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی جبکہ جو روٹ نے 44 رن بنائے۔ ہندوستان کی طرف سے محمد شمی نے پانچ وکٹ لئے جبکہ جسپریت بمراہ اورکلدیپ یادو نے ایک ایک کامیابی حاصل کی۔

اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستان کے لوگ بھی ٹیم انڈیا کی جیت کی دعا کررہے ہیں۔ برمنگھم کے ایجبسٹن میدان میں ہورہے اس مقابلے پرنہ صرف انگلینڈ بلکہ پاکستان کی سیمی فائنل کی امیدیں بھی مرکوزہوگئی ہیں۔ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی بھی اس بات کوجانتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کے مداح ان کی حمایت کریں گے۔ ان کا ٹیم انڈیا کوحمایت کرنا غضب کی بات ہے۔

وراٹ کوہلی نےاس بارے میں کہا 'سچ کہوں تو باہرجوکچھ بھی ہورہا ہے وہ میں نےنہیں دیکھا ہے، لیکن مجھے یقین ہےکہ پاکستانی مداح ہماری حمایت کریں گے، جوکہ ایک نایاب بات ہے'۔ واضح رہے کہ اس میچ سے پاکستان کو کافی امیدیں ہیں۔ اگرآج ہندوستان انگلینڈ کو ہرا دیتا ہے تو پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کی راہ آسان ہوجائے گی۔ ایسے میں پاکستانی مداح ٹیم انڈیا کی جیت کی امید کررہے ہیں۔

Loading...