دھونی بیٹنگ کےلئےنہیں آئے تو ہندوستان سے لے کر پاکستان تک اٹھے سوال

ٹیم انڈیا نے 24 رن کے اسکورپر4 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد مانا جارہا تھا کہ سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی بلے بازی کے لئے آئیں گے، لیکن وہ نہیں آئے۔ ہاردک پانڈیا کو بھیجا گیا ہے۔

Jul 10, 2019 05:19 PM IST | Updated on: Jul 10, 2019 08:34 PM IST
دھونی بیٹنگ کےلئےنہیں آئے تو ہندوستان سے لے کر پاکستان تک اٹھے سوال

مہندرسنگھ دھونی۔ تصویر: اے پی

انڈیا اورنیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی کرکت عالمی کپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل میچ جاری ہے۔ نیوزی لینڈ کے 239 رن کا تعاقب کرنے اتری ٹیم انڈیا کی حالت خراب ہے۔ اس کے ٹاپ آرڈرکو نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے تباہ کردیا ہے۔ روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کی گاڑی ایک ایک رن سے آگے نہیں بڑھ سکی۔ وہیں دنیش کارتک صرف 6 رن بنا کرجیمس نیشم کی زبردست فیلڈنگ کے آگے آوٹ ہوگئے۔

ٹیم انڈیا نے 24 رن کےاسکورپراپنے 4 اہم وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد مانا جارہا تھا کہ سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی بلے بازی کے لئے آئیں گے، لیکن ہاردک پانڈیا کریزپرآئے۔ اسے دیکھ کرلوگ حیران رہ گئے۔ کئی ماہرین نے بھی اس پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مہندرسنگھ دھونی بلے بازی کے لئے کیوں نہیں آئے۔

Loading...

کمنٹری کررہے سابق ہندوستانی کپتان سوربھ گانگولی نے بھی مہندرسنگھ دھونی کے نہیں آنے پرسوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ 'مہندرسنگھ دھونی کیوں نہیں، یہ سمجھ سے بالا تر۔ انڈیا جب دباو میں ہے، تب بھی وہ بلے بازی کے لئے نہیں آئے۔ یہ بات نہیں مانی جاسکتی'۔ کمنٹیٹراورکرکٹ ایکسپرٹ ہرشا بھوگلے نے پوچھا کہ دھونی زخمی تونہیں ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا 'دھونی؟ زخمی ہیں؟ نہیں توانہیں کریزپرہونا چاہئے تھا'۔

مہندر سنگھ دھونی ڈریسنگ روم میں اس انداز میں نظرآئے۔ مہندر سنگھ دھونی ڈریسنگ روم میں اس انداز میں نظرآئے۔

سری لنکا کرکٹ میں ایڈمنسٹریٹرڈینیل الیکجنڈرنے کہا 'جب بھی ہدف بڑا ہوتا ہے، تب دھونی چھپ جاتے ہیں اورآج بھی وہ ایسا ہی کررہے ہیں۔ جب کم رن بنانے ہوتے ہیں تب آتے ہیں اورماحول بنا دیتے ہیں'۔ پاکستانی صحافی کامران مظفرنے لکھا کہ وقت کیسے بدلتا ہے۔ 2011 عالمی کپ کے فائنل میں وہ یوراج سنگھ سے پہلے آئے تھے۔ 2019 میں وہ رشبھ پنت اورپانڈیا کے پیچھے بلے بازی کریں گے'۔

وہیں سنجے مانجریکرنے ٹیم انتظامیہ کے پانڈیا کو بلے بازی میں اوپربھیجنے کے فیصلے کوسمجھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے لکھا 'اچھا مجھے سمجھنے کی کوشش کرنے دو کہ وراٹ کوہلی نے دھونی سے پہلے ہاردک پانڈیا کو کیوں بھیجا۔ اٹیک اورڈیفنس کا آپشن وراٹ کودیا جائےتووہ ہمیشہ مشکل سے نکلنے کے لئےاٹیک کواپناتے ہیں، اس لئے دھونی سے پہلے ہاردک پانڈیا آئے ہیں'۔

Loading...