آج نہیں رکی بارش توعالمی کپ میں کیا ہوگا ٹیم انڈیا کا مستقبل

انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ کے میچ پربارش سے زبردست خطرہ ہوگیا ہے۔ ابھی مینچسٹر میں زبردست بارش ہورہی ہے اوراس کے رکنے کا امکان نہیں نظرآرہا ہے۔

Jul 09, 2019 09:17 PM IST | Updated on: Jul 09, 2019 09:35 PM IST
آج نہیں رکی بارش توعالمی کپ میں کیا ہوگا ٹیم انڈیا کا مستقبل

مینچسٹر میں زبردست بارش سےکھیل میں رخنہ اندازی ہوئی ہے۔ تصویر: اے پی

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں انڈیا اورنیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل مقابلہ بارش کی وجہ سے روکنا پڑا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ نصف گھنٹے بارش کافی تیزہورہی ہے۔ اس وجہ سے پچ اوراس کے آس پاس کی جگہ کوپوری طرح سے ڈھک دیا گیا ہے۔ مینچسٹر میں کافی زیادہ بادل ہیں اورتاریکی چھائی ہوئی ہے۔ حالانکہ اب تک اووروں میں کٹوتی کاخطرہ نہیں تھا، لیکن اب اگربارش نہیں رکتی ہے تو پھراووروں میں کمی کی جائے گی، لیکن اگرآج بارش نہیں رکی توپھر کیا ہوگا یہ سوال بھی لوگوں کے ذہن میں ہیں۔

ناک آوٹ میچوں کے لئےآئی سی سی نے ریزروڈے رکھے ہیں۔ ایسے میں سیمی فائنل اور فائنل میچ کے دن بارش ہونے پراگلا دن ریزرو ہوگا۔ حالانکہ مداحوں کے لئے بری خبریہ بھی ہےکہ انڈیا نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میچ کے اگلے دن بھی بارش ہونے کا قیاس ہے۔ ساتھ ہی اس دوران بادل چھائے رہیں گے۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگرریزروڈے کے دن بھی بارش ہوئی توکیا ہوگا؟ پھر انڈیا اورنیوزی لینڈ میں سے کونسی ٹیم فائنل میں جائے گی۔ کیونکہ گروپ اسٹیج کی طرح یہاں پرایک ایک پوائنٹ دے کرکام نہیں بن سکتا ہے۔

Loading...

فائنل کے لئے دونوں میں کسی ایک ٹیم کا فیصلہ ہونا ہی ہے۔ ایسے میں قسمت اورگروپ اسٹیج میں انڈیا کی کارکردگی اس کی مدد کرسکتا ہے۔ اگربارش کی وجہ سے یہ میچ نہیں ہوپاتا توانڈیا بغیرمیچ کھیلے ہی فائنل میں چلا جائے گا۔ اس کی وجہ ہوگا گروپ اسٹیج میں ملے پوائنٹ۔ انڈیا نے لیگ اسٹیج ٹاپ کیا تھا۔ اس نے 9 میں سے 7 میچوں میں جیت حاصل کی تھی۔ وہیں نیوزی لینڈ چوتھے نمبرپررہا تھا۔ اسے 9 میں سے 5 میچوں میں ہی جیت ملی تھی۔ دلچسپ بات ہے کہ ان دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ مرحلے کامیچ بھی بارش کی وجہ سے مسترد ہوگیا تھا۔

عالمی کپ 2019 کے ضوابط کے مطابق بارش ہونے پرمیچ جہاں رکا تھا، وہیں سے میچ شروع ہوگا نہ کہ ازسرنو میچ ہوگا۔ اگرمیچ کے دن اورریزرو ڈے بھی بارش جاری رہتی ہے اورکوئی نتیجہ نہیں نکلتا ہے تب لیگ اسٹیج میں ٹاپ کرنے والی ٹیم آگے چلی جائے گی۔ اگر سیمی فائنل اورفائنل میچ ٹائی ہوتا ہے توپھر فاتح کا فیصلہ سپراوورسے ہوگا۔

Loading...