عالمی کپ سےقبل ہوگا ٹیم انڈیا کےکھلاڑیوں کا 'ٹسٹ'، ایک غلطی پڑجائےگی بھاری

آئی سی سی ورلڈ کپ میں وراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم ہفتہ کونیوزی لینڈ سے پریکٹس میچ کھیلےگی۔

May 24, 2019 07:26 PM IST | Updated on: May 24, 2019 07:37 PM IST
عالمی کپ سےقبل ہوگا ٹیم انڈیا کےکھلاڑیوں کا 'ٹسٹ'، ایک غلطی پڑجائےگی بھاری

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی: تصویر: اے پی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں اپنا مہم ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ سےشروع کرے گی۔ انگلینڈ کی کنڈیشن میں خود کو ڈھالنےکےلئے ہندوستان کے پاس یہ بڑا موقع ہوگا۔ اس میچ کے ذریعہ ٹیم انڈیا چوتھے نمبرکے بلے بازکولے کرچل رہی کنفیوژن کو بھی دورکرنا چاہے گی۔ واضح رہےکہ 30 مئی سے شروع ہورہے عالمی کپ سے پہلےہندوستان کودوپریکٹس میچ کھیلنے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے بعد ہندوستان کا سامنا افغانستان سے ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف کینگٹن اوول میں ہونے والے مقابلے میں وراٹ کوہلی کی ٹیم لوکیش راہل اوروجے شنکرکوچوتھے نمبرکے لئے ٹرائی کرنا چاہے گی۔ ونڈے رینکنگ میں ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کے بعد دوسرے مقام پرہے۔ ہندوستانی ٹیم پانچ جون کوساوتھمپٹن میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹورنامنٹ میں مہم کی شروعات کرے گی۔

Loading...

کون بنے گا نمبر4

ٹیم انڈیا کا ٹاپ آرڈرسب سے مضبوط ہے۔ سلامی بلے بازکے طورپرروہت شرما اورشکھردھون کے بعد تیسرے نمبرپروراٹ کوہلی بلے بازی کو آتے ہیں۔ ٹاپ -3 کے لحاظ سے ہندوستان دنیا میں سب سے مضبوط ٹیم ہے۔ تجربہ کارمہندرسنگھ دھونی، آل راونڈر کیدارجادھواورہاردک پانڈیا کی موجودگی سے کافی نیچے تک ٹیم انڈیا کی بلے بازی ہے۔ لیکن چوتھے نمبرکولے پس وپیش ہے۔ اگرراہل کھیلتے ہیں تووجے شنکرکی ٹیم میں جگہ مشکل ہوگی۔ ایسے میں دو پریکٹس میچوں کے ذریعہ ٹیم منیجمنٹ نمبر4 کے لئے سب سے مفید بلے بازکوتلاش کرنا چاہتی ہے۔ دنیش کارتک بھی نمبر4 پربلے بازی کرنے کے لئے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہیں بھی ان پریکٹس میچوں میں موقع دیا جاسکتا ہے۔

ٹیم انڈیا کی گیند بازی زبردست

جسپریت بمراہ ٹیم انڈیا کےتیزگیند بازی اٹیک کے قائد ہیں۔ ان کے ساتھ محمد شمی، بھونیشورکماراورہاردک پانڈیا جیسے تیزگیند بازہیں۔ کلائی کے اسپنرکلدیپ یادو اور یجویندر چہل کی موجودگی سے ہندوستان کے گیندبازی اٹیک میں تنوع آتی ہے۔ ساتھ ہی کیدارجادھو کےطورپرٹیم انڈیا کے پاس ایک مفید پارٹ ٹائم اسپنربھی موجود ہیں۔

جسپریت بمراہ عالمی کپ 2019 میں ٹیم انڈیا کےلئے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ جسپریت بمراہ عالمی کپ 2019 میں ٹیم انڈیا کےلئے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

لاتھم کی جگہ بلنڈیل

وہیں کین ولیمسن کی کپتانی والی نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی عالمی کپ جیتنے کے دعویداروں میں شمارہے۔ ہندوستان نے اس سال کے آغازمیں نیوزی لینڈ کواس کے گھرمیں ہی شکست دی تھی۔ ایسے میں ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کے کھیل سے پوری طرح واقف ہے۔ حالانکہ وکٹ کیپر بلے بازٹام لاتھم کی انگلی میں چوٹ کےسبب نیوزی لینڈ نئے سلامی بلے بازکے ساتھ اس میچ میں اترے گی۔ کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ لاتھم کی جگہ ٹام بلنڈیل کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ کا مڈل آرڈرمضبوط

راس ٹیلر، کین ولیمسن، ہینری نکولس کےطورپرنیوزی لینڈ کے پاس تجربہ کارمڈل آرڈرہے۔ ولیمسن اورراس ٹیلرگزشتہ عالمی کپ کے فائنل میں پہنچی نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ارکان بھی تھے۔ ایسے میں دباوکے لمحوں میں دونوں ٹیم کےلئےمرد آہن ثابت ہوسکتے ہیں۔ حال کے سالوں میں ونڈے کےسب سے بہترین بلے بازوں میں شمارراس ٹیلرنےکہا تھا کہ اچھا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے پریکٹس میچ میں ہندوستان سے کھیل رہی ہے۔

راس ٹیلرنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈرکی جان ہیں۔ راس ٹیلرنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈرکی جان ہیں۔

گیند بازی میں بھی کم نہیں

تیز گیند بازی میں کیوی ٹیم کے پاس ٹم ساوتھی اورٹرینٹ بولٹ کے طورپردنیا کے دو عمدہ سوئنگ گیند بازہیں۔ انگلینڈ کے حالات میں ابتدائی اووروں میں یہ دونوں قہربرپا کرسکتے ہیں۔ وہیں اسپن مورچے پرٹیم کے پاس لیگ اسپنرایش سوڑھی کے طورپرمیں رسٹ اسپنرہے تومشیل سینٹنرفنگراسپن کا جادو بکھیرسکتے ہیں۔

ٹیمیں اس طرح ہیں۔

ہندوستان: وراٹ کوہلی (کپتان)، جسپریت بمراہ، یجویندرچہل، شکھردھون، مہندرسنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجہ، کیدارجادھو، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، بھونیشورکمار، ہاردک پانڈیا، لوکیش راہل، محمد شمی، وجے شنکر، روہت شرما، کلدیپ یادو۔

نیوزی لینڈ: کین ولیمسن (کپتان)، ٹام بلنڈیل (وکٹ کیپر)، ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈ گرانڈ ہومے، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، (میٹ ہینری)، ٹام لاتھم (وکٹ کیپر)، کولن منرو، جمی نیشام، ہینری نکولس، مشیل سینٹنر، ایش سوڑھی، ٹم ساوتھی، راس ٹیلر۔

Loading...