آئی سی سی عالمی کپ کا پہلا سیمی فائنل: ٹیم انڈیا کو نیوزی لینڈ نے دیا 240 رنوں کا ہدف

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں پہلا سیمی فائنل کا آج دوبارہ ہوگیا ہے۔نیوزی لینڈ نے اپنی بلے بازی جاری رکھتے ہوئے میچ کا آغازکیا۔

Jul 10, 2019 03:12 PM IST | Updated on: Jul 10, 2019 03:34 PM IST
آئی سی سی عالمی کپ کا پہلا سیمی فائنل: ٹیم انڈیا کو نیوزی لینڈ نے دیا 240 رنوں کا ہدف

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان کو مارٹن گپٹل کی شکل میں پہلی کامیابی مل گئی ہے۔

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں پہلا سیمی فائنل کا آج دوبارہ ہوگیا ہے۔ نیوزی لینڈ  نے اپنی بلے بازی 46.1 اوور میں 211 رن سے آگے شروع کیا۔ اس کے بعد تین بلے باز جلدی جلدی پویلین لوٹ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 50 اوورمیں 8 وکٹ کے نقصان پر239 رن بنالئے ہیں۔ اس طرح سے ٹیم انڈیا کو 240 رنوں کا ہدف دیا ہے۔

ریزرو ڈے پرآج مقابلہ شروع ہوا راس ٹیلراورٹام لاتھم نے نیوزی لینڈ کی اننگ کو آگے بڑھایا اوربھونیشورکمار نے 47 ویں اوورمیں اپنی بچی ہوئی پانچ گیندوں کے ساتھ اپنا اوورمکمل کیا۔ انہوں نے 47 ویں اوورمیں کل پانچ رن دیئے اوراس کے ساتھ ہی 47 اوورتک 47 ویں اوورکے کھیل تک نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹ کے نقصان پر217 رن بنالئے۔ 48 ویں اوورمیں راس ٹیلرکو جڈیجہ نے رن آوٹ کردیا۔ راس ٹیلر 74 رن بناکر پویلین لوٹے۔ 49 ویں اوورکی پہلی گیند پرہی لاتھم کو بھونیشورکمار نے 10 رن کے اسکورپرجڈیجہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔  49 ویں اوورکی آخری گیند پربھونیشورکمارنے میٹ ہینری کووراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کراکرپویلین بھیج دیا۔

واضح رہے کہ کل 47 ویں اوورکی ایک گیند کےبعد بارش نے رخنہ اندازی کی، جس کی وجہ سے کھیل رک گیا۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 46.1 اوورمیں پانچ وکٹ کےنقصان پر 211 رن ہے۔ کھیل رکنےکے وقت راس ٹیلر67 اورٹام لاتھم 3 رن بناکرکریز پرموجود تھے۔

اس سےقبل گزشتہ روزنیوزی لینڈ نے ٹاس جیت پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ تاہم ہندوستانی گیند بازوں نےبہترین گیند بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو بڑے اسکورسے روک دیا تھا۔ ٹیم انڈیا کے گیند بازوں نے نیوزی لینڈ کے فیصلے کواس وقت غلط ثاب کردیا، جب صرف ایک رن کے اسکورپرسلامی بلے بازمارٹن گپٹل کوجسپریت بمراہ نے وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرا کر پویلین بھیج دیا۔ ابھی نیوزی لینڈ کی ٹیم سنبھلی بھی نہیں تھی کہ رویندرجڈیجہ نے ہینری نکولس کوبولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ 36 ویں اوورکی دوسری گیند پرنیوزی لینڈ کوکین ولیمسن کی شکل میں بڑا جھٹکا لگا۔ جیمس نیشم 12 رن بناکراورکولن ڈی گرانڈہومی 16 رن بنا کرپویلین لوٹے۔

Loading...

Loading...