آئی سی سی عالمی کپ کا پہلا سیمی فائنل: بارش کے سبب آج کا کھیل منسوخ، کل کھیلا جائے گا میچ

ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنےاتری نیوزی لینڈ کی ٹیم 46.1 اوورمیں پانچ کے وکٹ کے نقصان پر211 رن بناکرکھیل رہی تھی، اسی درمیان بارش نے رخنہ اندازی کی تھی۔

Jul 09, 2019 03:25 PM IST | Updated on: Jul 09, 2019 11:11 PM IST
آئی سی سی عالمی کپ کا پہلا سیمی فائنل: بارش کے سبب آج کا کھیل منسوخ، کل کھیلا جائے گا میچ

بارش کے سبب آج کا کھیل منسوخ ہوگیا ہے، یہ سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ کا 2019 کا پہلا سیمی فائنل منسوخ ہوگیا ہے۔ اب یہ میچ کل بدھ کوکھیلا جائےگا۔ امپائروں نے معائنہ کیا، لیکن میچ شروع نہیں ہوسکا، اس کے بعد امپائروں نے فیصلہ کیا کہ آج میچ نہیں ہوپائے گا۔ اس کے بعد پہلا سیمی فائنل کل کھیلے جانے کا اعلان کیا گیا۔ اس سے قبل 47  ویں اوورکی ایک گیند کےبعد بارش نے رخنہ اندازی کی، جس کی وجہ سے کھیل رک گیا۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 46.1 اوورمیں پانچ وکٹ کےنقصان پر 211 رن ہے۔ کھیل رکنےکے وقت راس ٹیلر67 اورٹام لاتھم 3 رن بناکرکریز پرموجود تھے۔

اس سےقبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت  پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ تاہم ہندوستانی گیند بازوں نےبہترین گیند بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو بڑے اسکورسے روک دیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے گیند بازوں نے نیوزی لینڈ کے فیصلے کواس وقت غلط ثاب کردیا، جب صرف ایک رن کے اسکورپرسلامی بلے بازمارٹن گپٹل کوجسپریت بمراہ نے وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرا کر پویلین بھیج دیا۔ ابھی نیوزی لینڈ کی ٹیم سنبھلی بھی نہیں تھی کہ رویندرجڈیجہ نے ہینری نکولس کوبولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ 36 ویں اوورکی دوسری گیند پرنیوزی لینڈ کوکین ولیمسن کی شکل میں بڑا جھٹکا لگا۔ جیمس نیشم 12 رن بناکراورکولن ڈی گرانڈہومی 16 رن بناکرپویلین لوٹے۔

Loading...

نیوزی لینڈ کے بلازوں کو رن بنانے کے لئے جدوجہد کرنا پڑرہا ہے۔ حالانکہ اس دوران کین ولیمسن نے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی ہے۔ انہوں نے 79 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ولیمسن نصف سنچری بناکربہترین کھیل کا مظاہرہ کررہے تھے، لیکن 36 ویں اوور کی دوسری گیند پروہ یجویندر چہل کا شکاربن گئے۔ انہوں نے 67 رن کے انفرادی اسکورپررویندرجڈیجہ کو کیچ دے دیا۔ راس ٹیلرنے 59 گیندوں پر30 رن بنائےہیں۔ جیمس نیشم ان کا ساتھ دینے کے لئے آئے ہیں۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے جسپریت بمراہ اوررویندرجڈیجہ نے ایک ایک کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ ولیمسن کا وکٹ یجویندرچہل کےکھاتے میں گیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ قابل ذکرہے کہ اس سیمی فائنل میچ  میں نئی پچ کا استعمال ہورہا ہے جوکہ بلے بازی کیلئےمفید رہےگی۔ کہا جارہا ہے کہ پہلےبلے بازی کرنے والی ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ آپ کو بتادیں کہ ہندوستان ورلڈ کپ میں مینچیسٹرمیں آخری میچ 1979 میں ہارا تھا۔ اس کے بعد سے ہندوستان نے مینچیسٹر میں 5 ورلڈکپ میچ کھیلےاورسبھی میں اسے جیت ملی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ ہندوستانی ٹیم نے پلیئنگ الیون میں محض ایک تبدیلی کی ہے۔ یجویندرچہل کی جگہ کلدیپ یادو کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ محمد شمی کوایک بارپھرپلیئنگ الیون میں نہیں شامل کیا گیا ہے۔  ٹیم انڈیا کا یہ حیران کن فیصلہ ہے۔ ان کی جگہ پررویندرجڈیجہ کو پلیئنگ الیون میں برقراررکھا گیا۔

Loading...