
ویسٹ انڈیزکے خلاف وانکھیڑے ٹی -20 پرمنڈلایا خطرہ
نئی دہلی: بنگلہ دیش کے بعد ہندوستان کے سامنے اگلا چیلنج ویسٹ انڈیز کا ہے، جواگلے ماہ تین ٹی -20 اورتین ونڈے میچوں کی سیریزکھیلنے کے لئے ہندوستان آرہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 6 دسمبرکوممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں پہلا ٹی -20 میچ کھیلا جائے گا، لیکن اس میچ پربحران کے بادل منڈلانے لگے ہیں، کیونکہ ممبئی پولیس میچ میں سیکورٹی دینے کی گارنٹی نہیں دے پارہی ہے۔ دراصل 6 دسمبرکوبابری مسجد کے یوم شہادت کوتقریباً 27 سال ہونے والے ہیں۔ وہیں اسی دن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکرکے لاکھوں پیروکار ریلی نکالیں گے، جس کی وجہ سے ممبئی پولیس 6 دسمبرکوہائی الرٹ پرہوگی۔
ٹیم کو سیکورٹی نہیں دے سکتی پولیس
کولکاتا میں بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی ٹسٹ میچ کھیلنے کے بعد ٹیم انڈیا کے سامنے ویسٹ انڈیز کا چیلنج ہوگا۔
ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی -20 اورونڈے سیریزکے لئے ہندوستانی ٹیم کا انتخاب 21 نومبریعنی جمعرات کوہوگا۔ جہاں روہت شرما، شکھردھون اوروکٹ کیپررشبھ پنت کے نام پرغوروخوض کیا جاسکتا ہے۔ ویسٹ انڈیز اپنے دورے کا آغازوانکھیڑے میں پہلے ٹی -20 میچ سے کرے گی۔ اس کے بعد سیریزکا دوسرا میچ کیرلا کے تروننت پورم میں اورسیریزکا تیسرا اورآخری میچ حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔ وہیں اس کے بعد پہلا ونڈے میچ چنئی، دوسرا ونڈے وشاکھا پٹنم اورتیسرا میچ کٹک میں کھیلا جائے گا۔