ورلڈ کپ2019: ہندستان کے سامنے ویسٹ انڈیز، کوہلی فوج کو درست کرنا ہوگا یہ مسئلہ

Jun 27, 2019 08:14 AM IST | Updated on: Jun 27, 2019 08:18 AM IST
ورلڈ کپ2019: ہندستان کے سامنے ویسٹ انڈیز، کوہلی فوج کو درست کرنا ہوگا یہ مسئلہ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ2019 میں آج جمعرات کو ہندستان اور ویسٹ انڈیز کا مقابلہ ہئ۔ ونڈیز ٹیم سیمی ائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔ وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم انڈیا اس ٹورنامنٹ میں ابھی تک جیتی آرہی ہے اور سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی بڑی دعویدار ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت اسے سیمی فائنل کے پاس پہنچا دے گی۔  حالانکہ ٹیم انڈیا کیلئے مڈل آرڈر کی ناکامی فکر کی بات ہے۔ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا سپنروں کے سامنے اسٹرائک روٹیٹ نہ کر پانا افٖانستان کے خلاف ابھر کر آیا تھا۔ ٹیم انڈیا چاہے گی کہ ناک آؤت میں پہنچنے سے پہلے یہ  مسئلہ (پرابلم) درست کیا جائے۔۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم طوفانی بلے بازوں سے لیس ہے۔ ان میں کرس گیل، شمران ہیٹ مایر، نکولس پورن، کارلوس بریتھ ویٹ جیسے شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز  کی ٹیم کے پاس گنوانے کیلئئ کچھ بھی نہیں ہے اور وہ ٹیم انڈیا کے ناک آؤٹ میں جانے کا حساب بگاڑ سکتی ہے۔ آندرے رسیل پاؤں میں کسی طرح کی تکلیف کے سبب باہر ہو گئے ہیں اور ٹیم و بڑا جھٹکا لگا ہے۔۔

Loading...

Loading...