وراٹ کوہلی نے پاکستانی بلے بازسے چھینا تاج، بن گئے نمبرون

انڈیا اورویسٹ انڈیزکے درمیان کے درمیان وراٹ کوہلی نے جیسے ہی 20 رن پورے کئے انہوں نے پاکستان کے بلے بازجاوید میاں داد کوپیچھے چھوڑدیا۔

Aug 11, 2019 10:04 PM IST | Updated on: Aug 11, 2019 10:04 PM IST
وراٹ کوہلی نے پاکستانی بلے بازسے چھینا تاج، بن گئے نمبرون

وراٹ کوہلی نے پاکستانی بلے باز سے چھینا تاج، بن گئے نمبرون

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے ترینیداد ٹوبیگومیں کھیلے جارہے دوسرے ونڈے میں ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ وراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کےخلاف سب سے زیادہ ونڈے رن بنانے کا کارنامہ کردیا ہے۔ 20 رن بناتے ہی انہوں نےپاکستان کے سابق بلے باز جاوید میاں داد کا ریکارڈ توڑدیا۔ جاوید میاں داد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 1930 رن بنائے تھے، جبکہ ٹیم انڈیا کے کپتان اب اس اعدادوشمارسے آگے نکل چکے ہیں۔

وراٹ کوہلی کوویسٹ انڈیز پسند ہے

Loading...

وراٹ کوہلی کا ویسٹ انڈیز کے خلاف زبردست ریکارڈ ہے۔ انہوں نے 34 ویں اننگ میں ہی جاوید میاں داد کا ریکارڈ توڑدیا۔ میاں داد نے ویسٹ انڈیزکے خلاف 64 اننگوں میں 33.85 کےاوسط سے 1930 رن بنائے تھے۔ جبکہ وراٹ کوہلی نے ان سے 30 اننگ پہلے ہی ریکارڈ توڑڈالا۔ کوہلی نے ویسٹ انڈیزکے خلاف 34 اننگ میں 71.51 کے اوسط سے رن بنائے ہیں اوران کے نام 7 سنچریاں بھی ہیں۔ جبکہ جاوید میاں داد ویسٹ انڈیزکے خلاف ایک ہی سنچری لگا پائے تھے۔ وراٹ کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے میں سب سے زیادہ سنچری لگانے والے بلے باز بھی ہیں۔

وراٹ کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈرائیو لگاتے ہوئے۔ وراٹ کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈرائیو لگاتے ہوئے۔

واضح رہے کہ وراٹ کوہلی نے ونڈے میں سب سے زیادہ رن سری لنکا کے خلاف بنائے ہیں۔ وراٹ کوہلی کے نام 46 اننگوں میں 2220 رن ہیں۔ سری لنکا کے خلاف وہ 8 سنچری بھی لگا چکے ہیں۔ اس کےعلاوہ وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف بھی 35 اننگوں میں 1727 رن بنائے ہیں۔ وراٹ کوہلی کا آسٹریلیا کے خلاف 53.96 کا اوسط ہے۔ ساتھ ہی وہ کنگارو ٹیم کے خلاف 8 سنچریاں بھی لگا چکے ہیں۔

ویسٹ انڈیزکے خلاف لگائی نصف سنچری

وراٹ کوہلی نے جاوید میاں داد کا ریکارڈ توڑنے کے بعد خبرلکھےجانے تک ویسٹ انڈیزکےخلاف نصف سنچری بھی لگا دی۔ وراٹ کوہلی نے 56 گیندوں میں اپنی نصف سنچری پوری کی۔ وراٹ کوہلی نے 56 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ وراٹ نے ونڈے میں 55 ویں بارنصف سنچری کی اننگ کھیلی۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com