ٹیم انڈیا کو چوتھے۔ پانچویں نمبر پر ہے اس ایک کھلاڑی کی ضرورت: سنجے منجریکر

سنجے منجریکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہندوستان کو نمبر 4 اور 5 پر وراٹ کوہلی جیسے بلے باز کی ضرورت ہے۔

Jul 20, 2019 01:39 PM IST | Updated on: Jul 20, 2019 01:41 PM IST
ٹیم انڈیا کو چوتھے۔ پانچویں نمبر پر ہے اس ایک کھلاڑی کی ضرورت: سنجے منجریکر

سنجے منجریکر عالمی کپ کے دوران رویندر جڈیجہ پر ٹویٹ کر کے تنازعات کی زد میں رہے ہیں: فائل فوٹو

اپنے بیانات سے مسلسل چرچا میں رہنے والے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے پھر ایک بڑا بیان دیا ہے۔ منجریکر نے ٹیم انڈیا کے ایک طویل وقت سے چلے آ رہےمڈل آرڈر کے مسئلہ کو دور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

سنجے منجریکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہندوستان کو نمبر 4 اور 5 پر وراٹ کوہلی جیسے بلے باز کی ضرورت ہے۔ ایک ایسا بلے باز جو 80-90 کے اسٹرائک ریٹ سے کھیلتے ہوئے اننگز کو سنبھال سکے اور رسک لئے بغیر گیپ میں کھیل کر دو اور تین رن تیزی سے بھاگے‘‘۔ منجریکر کے مطابق، جس طرح سے وراٹ کوہلی ایک اینڈ سے رن بٹورنے کا کام کرتے ہیں اور اسکور بورڈ کو کبھی رکنے نہیں دیتے اسی طرح کا بلے باز ٹیم کو نمبر چار اور پانچ پر چاہئے جس سے ٹیم کے مڈل آرڈر کے مسائل دور ہوں۔

Loading...

مڈل آرڈر میں خراب بلے بازی کا مسئلہ ہندوستانی ٹیم کے لئے ایک طویل وقت سے پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے۔ ورلڈ کپ شروع ہونے سے کافی پہلے یہ چرچا تھی کہ نمبر 4 پر کون بلے  بازی کرے گا۔ ٹیم نے عالمی کپ کے پہلے بھی کافی تبدیلی کی اور کئی کھلاڑیوں کو اس مقام پر کھیلنے کا موقع دیا لیکن کوئی بھی بلے باز اپنی جگہ یقینی نہیں کر سکا۔

Loading...