عمران خان پربرستے ہوئے محمد کیف نے کہا- آپ دہشت گردوں کی بن گئے ہیں کٹھ پتلی

محمد کیف نے سوشل میڈیا پر سخت الفاظ میں پاکستانی وزیراعظم کی تنقید کی ہے۔ انہوں نےکہا کہ مذہب کا بھلے ہی دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن پاکستان کا ضرورہے۔

Oct 06, 2019 09:37 PM IST | Updated on: Oct 06, 2019 09:43 PM IST
عمران خان پربرستے ہوئے محمد کیف نے کہا- آپ دہشت گردوں کی بن گئے ہیں کٹھ پتلی

سابق ہندوستانی کرکٹرمحمد کیف نےعمران خان کو دکھایا آئینہ

سابق کرکٹرمحمد کیف نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پران کےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کئےگئے خطاب پرسخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔ محمد کیف نے سوشل میڈیا پرسخت الفاظ میں پاکستانی وزیراعظم کی تنقید کی ہے۔ انہوں نےکہا کہ مذہب کا بھلے ہی دہشت گردی سےکوئی تعلق نہیں ہے، لیکن پاکستان کا ضرورہے۔ محمد کیف نےمزید کہا کہ عمران خان کا خطاب مایوس کن تھا۔ واضح رہے کہ محمد کیف سے قبل ہربھجن سنگھ، ویریندرسہواگ، گوتم گمبھیر، سوربھ گانگولی، عرفان پٹھان اورمحمد شمی نے بھی عمران خان پران کے اقوام متحدہ میں کئےگئے خطاب پرتنقید کی ہے۔

پاکستان کا دہشت گردی سے ہے تعلق

Loading...

محمد کیف نےٹوئٹ کیا 'ہاں، لیکن آپ کے ملک پاکستان کا دہشت گردی سے کافی لینا دینا ہے، وہاں دہشت گرد جنم لیتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں کتنا بدقسمتی والا خطاب تھا اورایک عظیم کرکٹرسے پاکستانی فوج اوردہشت گردوں کی کٹھ پتلی بننےتک کتنی گراوٹ آگئی ہے'۔

محمد کیف کا ٹوئٹ محمد کیف کا ٹوئٹ

کئی ہندوستانی کرکٹروں کی عمران خان پرتنقید

واضح رہےکہ ہندوستانی کرکٹروں نے عمران خان کونفرت پھیلانے والا بتایا۔ واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران ہندوستان کو ایٹمی جنگ کی دھمکی دی تھی۔ محمد شمی نےلکھا تھا 'مہاتما گاندھی نےاپنی زندگی، پیار، بھائی چارہ اورامن کے پیغام کوعام کرنےمیں گزاری۔ وہیں عمران خان نےاقوام متحدہ پوڈیم سےدھمکیاں دیں اورنفرت پھیلائی۔ پاکستان کوایسےلیڈرکی ضرورت ہے، جو ترقی، نوکریاں اوراقتصادی ترقی کی بات کرے نہ کی جنگ اوردہشت گردی کوپناہ دے'۔

عرفان پٹھان اورہربھجن نے کہی یہ بات

وہیں ہربھجن سنگھ اورعرفان پٹھان نے بھی عمران خان کے خلاف ٹوئٹ کرتے ہوئےلکھا' اقوام متحدہ میں خطاب کےدوران ہندوستان کوممکنہ ایٹمی جنگ کا اشارہ دیا گیا۔ ایک بڑے کھلاڑی کےطورپرعمران خان کےالفاظ دونوں ممالک کے درمیان صرف نفرت پھیلائیں گے۔ ایک ساتھی کھلاڑی کےطورپرمجھے ان سےامید ہے کہ وہ امن کوفروغ دیں گے'۔

Loading...