اب اس خاتون نے اٹھایا کرکٹر محمد سمیع کی اس حرکت پر سوال، دکھایامیسیج

پھر سوالوں کے گھیرے میں پھنسے ٹیم انڈیا کے کرکٹر محمد سمیع۔۔۔ جانیں پورا معاملہ۔۔

Jul 10, 2019 11:26 AM IST | Updated on: Jul 10, 2019 11:35 AM IST
اب اس خاتون نے اٹھایا کرکٹر محمد سمیع کی اس حرکت پر سوال، دکھایامیسیج

ہندستانی کرکٹر محمد سمیع پر ایک انجان خاتون نے میسیج کرنے کا الزام لگایا ہے۔ خاتون نےان کے میسیج کا اسکرین شاٹ ٹویٹ کرتے ہوئے الزام لگائے ہیں۔ اس خاتون کا نام صوفیہ ہے۔ اس نے لکھا 'کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ 104 ملین فالوورس والا کوئی کرکٹر مجھے میسیج کیوں بھیج رہا ہے'۔ کسی ماڈل کی پروفائل فوٹو  کے ساتھ بنے اس ٹویٹر ہینڈل سے دی گئی جانکاری کے مطابق محمد سمیع انہیں انسٹاگرام پر گڈ آفٹر نون میسیج کیا کرتے ہیں۔

عالمی کپ 2019 میں افغانستان کے خلاف محمد سمیع نے اپنی شاندار گیندبازی سے کروڑوں ہندستانی مداحوں کا دل جیت لیا تھا۔ انہوں نے آخری اوور ہیٹرک لیکر ہندستان کو مشکل گھڑی سے نکالا تھا۔ لیکن ایک وقت ایسا تھا جب سمیع کو پورے ملک کے سامنے سر جھکانا پڑا تھا۔ در اصل ہندستانی گیندباز کی اہلیہ حسین جہاں نے محمد سمیع اور ان کنبے پر جان سے مارنے کا الزام لگایا تھا۔۔

hasin jahan

واضح ہو کہ سمیع کی بیوی حسین جہاں نے الزام لگایا تھا کہ شمی کا دوسری خواتین سے ناجائز تعلقات ہیں اور اسی کے چلتے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ حیسن جہاں نے کہا تھا کہ سمیع کے گھر والے انہیں زہر دیکر مارنے کی کوشش کر رہے تھے۔ سمیع پر لگے الزاموں کے باوجود بی سی سی آئی نے ان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ سمیع بھلے ہی کچھ دن کیلئے میدان سے باہر رہے لیکن ان کے اوپر سے بورڈ کا یقین کبھی کم نہیں ہوا۔ سیاسی دباؤ کے باوجود سمیع مسلسل میچ کھیلتے رہے اور اپنے اوپر کسی طرح کا دباؤ نہیں آنے دیا۔۔

Loading...

ورلڈ کپ 2019  میں منتخب ہونے کے بعد سے ہی محمد سمیع کا پلیئنگ الیون میں اہم دونوں گیند بازوں جسپریت بمراہ اور بھونیشور کمار کے بعد ہی ترجیح ملنے کے آثار ظاہر کئے جارہے تھے۔ ہوا بھی یہی۔ شروعاتی میچوں میں سمیع باہر بیٹھے رہے لیکن پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے جب بھنیشور کے پاؤں میإ کھنچاؤ آگیا تھا تب محمد سمیع کو موقع ملا۔۔

hasin jahan

انجان لڑکی کے ٹویٹ کے بعد پھر مچا ہنگامہ: خاتون کے ٹویٹ کے بعد پھر سے کرکٹر سمیع کے اوپر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ حالانکہ بہت سے سوشل میڈیا یوزرس نے ان کا بچاؤ بھی کیا ہے۔۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حسین جہاں نے کھل جر محمس سمیع کے کیرکٹر پر سوال کھڑے کئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سمیع کی رلتوں کو لیکر وہ سوربھ گانگولی سے بات بھی کر چکی ہیں لیکن کسی نے ان کی نہیں سنی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اب جب دوسری خواتین بھی ان کے خلاف آواز اٹھانے لگی ہیں تو حسین جہاں کو خوشی ملے گی۔۔۔

Loading...