ہندوستان کےہمالیائی اسکورکےسامنےنکل گیا پاکستان کا دم، یوتھ ایشیا کپ میں 60 رن سے پاکستان

ہندوستانی انڈر -19 ٹیم کی اس ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل دوسری جیت ہے۔ اس نے پہلے میچ میں کویت کوشکست دی تھی۔ وہیں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Sep 07, 2019 10:55 PM IST | Updated on: Sep 07, 2019 11:04 PM IST
ہندوستان کےہمالیائی اسکورکےسامنےنکل گیا پاکستان کا دم، یوتھ ایشیا کپ میں 60 رن سے پاکستان

یوتھ ایشیا کپ میں ہندوستان نے پاکستان کو 60 رنوں سے شکست دے دی۔

ارجن آزاد ( 121 رن) اورتلک ورما (110 رن) کی  شاندارسنچری کی بدولت انڈیا انڈر19 ٹیم نےیوتھ ایشیا کپ میں پاکستان انڈر19 ٹیم کو 60 رنوں سے شکست دے دی۔ ہندوستانی ٹیم نےپہلےکھیلتےہوئے9 وکٹ پر305 رنوں کا اسکورکھڑا کیا۔ اس کےجواب میں پاکستانی ٹیم کپتان روہیل نظیرکی سنچری (117) کے باوجود 245 رن پرسمٹ گئی۔ ہندوستان کی طرف سے گیند بازی میں اسپنرارتھو انکولیکرنےتین وکٹ لئےاورپاکستانی بلے بازی کو توڑکررکھ دیا۔

ہندوستانی انڈر19 ٹیم کی اس ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل دوسری جیت ہے۔ اس نے پہلے میچ میں کویت کوہرایا تھا۔ وہیں پاکستان کومسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسے پہلےمیچ میں افغانستان نے شکست دی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی جبکہ پاکستان کی ٹیم خطاب کی دوڑ سے باہرہوگئی۔

Loading...

آزاد اورورما نے کی 183 رنوں کی شراکت

ہندوستانی ٹیم کےکپتان دھرو جریل نے ٹاس جیت کرپہلے بلےبازی کا انتخاب کیا، لیکن ہندوستان کی شروعات خراب رہی اورسلامی بلے بازاسوید پارکرتین رن بناکرعباس آفریدی کا شکارہوگئے، لیکن اس کے بعد آزاد اورورما نےدوسرے وکٹ کےلئے183 رن جوڑے۔ آزاد نےتیزی سے رن بنائےاور11 چوکے اور4 چھکےلگائے۔ وہ دوسرے وکٹ کےطورپر عامر علی کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔ وہیں تلک ورما نے 119 گیندوں کا سامنا کیا اور10 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ انہیں عباس آفریدی نےآؤٹ کیا۔ ان کےعلاوہ باقی کوئی بلےبازکریزپر ٹھہر کربڑی اننگ نہیں کھیل پایا۔ آخری پانچ اووروں میں ہندوستانی ٹیم نے 6 وکٹ گنوائے۔ پاکستان کےلئےنسیم شاہ اورعباس آفریدی نےتین تین وکٹ لئے۔

پاکستان کے کپتان کونہیں ملا ساتھ

بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم شروع سے ہی دباؤ میں نظرآئی۔ روہیل کو حارث خان (43) کےعلاوہ کسی دیگربلے باز سے ساتھ نہیں ملا۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے120 رنوں کی شراکت کی، لیکن اس کے ٹوٹتے ہی ٹیم کی اننگ بکھرگئی۔ ہندوستانی گیند باز ودیا دھرپاٹل اورسشانت مشرا نے بھی دو دو وکٹ لئے۔

Loading...