انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ: 20 اوورمیں 148 رن بناکرملے گا فائنل کا ٹکٹ!۔

ہندوستان - نیوزی لینڈ کے درمیان مینچسٹرمیں کھیلا جارہا سیمی فائنل میچ بارش کے سبب روکنا پڑا۔ اگرڈکورتھ لوئس ضابطہ نافذ کیا تو ہندوستانی ٹیم کو کم ازکم 20 اوورمیں 148 رن بنانے ہوں گے۔

Jul 09, 2019 09:55 PM IST | Updated on: Jul 09, 2019 09:55 PM IST
انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ: 20 اوورمیں 148 رن بناکرملے گا فائنل کا ٹکٹ!۔

عالمی کپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل مقابلہ ہندوستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان مینچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان پرکھیلا جارہا ہے۔ مقابلے میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ہندوستانی گیند بازوں نے کھل کر کھیلنےکا موقع نہیں دیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم جب اپنا 47 واں اوورکھیل رہی تھی تبھی بارش شروع ہوگئی، جس کے بعد کھیل روک دیا گیا۔

آپ سبھی کو اس بات کا انتظارہے کہ میچ دوبارہ کب شروع ہوگا۔ اسے لے کرسبھی نے الگ الگ قیاس آرائی کرنا شروع کردیا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اگرمقابلے میں ڈکورتھ لوئس ضابطہ نافذ کیا گیا تو پھرہندوستان کو کس مرحلے میں کتنے اوورمیں کیا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔

Loading...

ڈکورتھ لوئس ضابطے کے مطابق اگرمیچ 46 اوورکا ہوا تھو ہندوستان کو 237 رنوں کا ہدف ملےگا۔ اگرمقابلہ 40 اوورکا ہوا توپھر223 رنوں کا ہدف ہوگا۔ 35 اووروں کی صورت میں ہندوستان کوجیت کےلئے209 رن بنانےکی ضرورت ہوگی۔ 30 اوورمیں ہندوستانی ٹیم کو192 رن بنانے ہوں گے۔ 25 اوورمیں ہندوستانی ٹیم کو172 رنوں کا ہدف ملے گا۔

اس طرح یہ مقابلہ ہوجائے گا ٹی -20

اگریہ مقابلہ 20 اوورکا ہوا توپھر یہ ٹیم انڈیا کے لئے اورآسان ہوجائے گا۔ تب ہندوستان کو 20 اوورمیں 148 رن بنانے کا ہدف ملے گا۔ ہندوستان کی مضبوط بلے بازی کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ یہ ہدف زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ حالانکہ نیوزی لینڈ کے تیزگیند بازاسے دلچسپ مرحلے میں بھی پہنچا سکتے ہیں۔ فی الحال میدان پربارش رکی نہیں تھی۔

Loading...