ہوم » نیوز » اسپورٹس

چوٹ کے سبب ٹیم سے باہرہوا تھا یہ پاکستانی کھلاڑی، ریمپ واک کرکے مشکل میں، دیکھیں ویڈیو

پاکستان کےتیزگیند بازحسن علی نےاپنا آخری بین الاقوامی میچ آئی سی سی عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف کھیلا تھا۔ حال ہی میں انہوں نے ہندوستانی نژاد لڑکی سے دبئی میں شادی کی ہے۔

  • Share this:
چوٹ کے سبب ٹیم سے باہرہوا تھا یہ پاکستانی کھلاڑی، ریمپ واک کرکے مشکل میں، دیکھیں ویڈیو
حسن علی طویل وقت سے پسلیوں میں فریکچرکی پریشانی سے جدوجہد کررہے ہیں۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کے تیزگیند بازحسن علی ایک بارپھرتنازعہ میں پھنس گئے ہیں۔ حسن علی سری لنکا کے خلاف آئندہ سیریزکےلئے پاکستان کی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ایسا اس لئے کیونکہ وہ پسلیوں میں فریکچرکے سبب طویل وقت سے ٹیم سے باہرہی چل رہے ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نےاپنا گزشتہ بین الاقوامی میچ انگلینڈ میں ہوئے آئی سی سی عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم کے خلاف ہی کھیلا تھا۔ مگرحال ہی میں حسن علی پاکستان فیشن ویک 2020 میں ریمپ واک کرتے ہوئے نظرآئے ہیں، جس کے بعد اسے لے کرتنازعہ کافی بڑھ گیا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی ان پرکارروائی کرسکتا ہے۔


ہندوستان کے خلاف کھیلا تھا گزشتہ بین الاقوامی میچ


دراصل، حسن علی اس سال ستمبرمیں پاکستان کے گھریلو ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں کھیل رہے تھے۔ سینٹرل پنجاب کی طرف سے انہیں اپنا آئندہ میچ خیبرپختونخوا کے خلاف کھیلنا تھا، لیکن پسلیوں میں درد کے سبب انہوں نے ٹورنامنٹ سے نام واپس لے لیا۔ کراچی میں جانچ کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ ان کی پسلیوں میں فریکچرہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ حسن علی کوٹھیک ہونے میں 6 ہفتے کا وقت لگے گا۔ وہ پاکستان کی قومی کرکٹ اکادمی میں فٹنس حاصل کرنے پرکام کریں گے۔




سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹسٹ سیریز

حسن علی اسی چوٹ کے سبب آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی -20 سیریزاور دو میچوں کی ٹسٹ سیریزکے لئے بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ حسن علی نے پاکستان کےلئے 53 ونڈے اور30 ٹی -20 میچ کھیلے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 9 ٹسٹ میں بھی حصہ لیا ہے۔ حسن علی نے اسی سال اگست میں ہندوستانی نژاد لڑکی سے دبئی میں شادی کی تھی۔ پاکستان اورسری لنکا کے درمیان 11 دسمبرسے ٹسٹ سیریزشروع ہوگی۔  اس کا پہلا مقابلہ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ 19 دسمبرسے کراچی میں ہوگا۔

حسن علی نے پاکستان کے لئے 9 ٹسٹ میچ اور 53 ونڈے میچ کھیلے ہیں۔ فائل فوٹو
حسن علی نے پاکستان کے لئے 9 ٹسٹ میچ اور 53 ونڈے میچ کھیلے ہیں۔ فائل فوٹو


واگھہ بارڈر پرشرمناک حرکت

پاکستان کے تیزگیند بازحسن علی 22 اپریل 2018 کو واگھہ بارڈرپہنچے اوراپنی شرمناک حرکتوں سے وہاں موجود ہندوستانی کواکسانے کی کوشش کی۔ اس دوران وہ عجیب وغریب طریقے سے چھلانگ لگاتے ہوئے نظرآئے۔ حالانکہ پاکستان کےسابق تیزگیند باز شعیب اخترنے عالمی کپ میں ہندوستان کے کلاف حسن علی کی خراب کارکردگی کے بعد ان کی اس حرکت پرانہیں پھٹکاربھی لگائی تھی۔ شعیب اخترنے کہا تھا کہ آپ وہاں واگھہ بارڈر پر چھلانگ لگا رہے ہو، آپ یہاں پرکروآکرگیند بازی۔  میدان پرزورلگاؤ۔ یہ چیزتب اچھی لگتی ہے جب آپ 7-6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہیں، آپ نے آکر84 رن کھا لئے۔ شعیب نے کہا تھا کہ نہ رفتارہے نہ سوئنگ ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتا ہے کہ وہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
First published: Dec 09, 2019 10:13 PM IST