انضمام الحق نے کہا- عالمی کپ میں ہندوستان کو شکست دے گا پاکستان

پاکستان ابھی تک عالمی کپ میں کبھی ہندوستان سے جیت نہیں پایا ہے۔ ٹیم انڈیا نے اسے 1992, 1996, 1999, 2003, 2011 اور 2015 کرکٹ عالمی کپ میں ہرایا ہے۔

May 26, 2019 05:38 PM IST | Updated on: May 26, 2019 05:38 PM IST
انضمام الحق نے کہا- عالمی کپ میں ہندوستان کو شکست دے گا پاکستان

ہندوستان اورپاکستان کے درمیان میچ۔ فائل فوٹو

پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا ماننا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں پاکستان کی ٹیم ہندوستان کوہرا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 16 جون کو ہونے والے میچ میں ہندوستان کے خلاف مسلسل 6 شکست کے سلسلےکوتوڑنے میں کامیاب رہے گی۔ پاکستان ابھی تک عالمی کپ میں کبھی ہندوستان سے جیت نہیں پایا ہے۔ ٹیم انڈیا نے اسے 1992, 1996, 1999, 2003, 2011 اور 2015 کرکٹ عالمی کپ میں ہرایا ہے۔

انضام الحق نے کہا 'لوگ ہند - پاک میچ کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اورکچھ تویہاں تک کہتے ہیں کہ اگرہم ہندوستان کے خلاف صرف عالمی کپ میں جیت درج کرلیتے ہیں، توہمیں خوشی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ ہم ہندوستان کے خلاف عالمی کپ میچوں میں شکست کا سلسلہ توڑنے میں ناکام رہیں گے'۔

Loading...

انضمام الحق نے کہا کہ عالمی کپ کا مطلب صرف ہندوستان کے خلاف ہونے والا میچ نہیں ہے اورپاکستان میں دیگرٹیموں کوہرانے میں بھی صلاحیت ہے۔ پاکستان ونڈے میں مسلسل 10 شکست کے ساتھ عالمی کپ میں قدم رکھےگا۔ اسے پریکٹس میچ میں افغانستان سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سےقبل انگلینڈ نےاسے 0-4 اورآسٹریلیا نے 0-5 سے شکست دی تھی۔

پاکستان کے سابق انضمام الحق ابھی سلیکٹر کے کردارمیں ہیں۔ پاکستان کے سابق انضمام الحق ابھی سلیکٹر کے کردارمیں ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان 16 جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں مقابلہ ہوگا۔ اس بارے میں پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد نے گزشتہ دنوں کہا تھا، 'ہندوستان اورپاکستان کے درمیان مقابلے کی ہمیشہ سےانتظاررہتا ہے، لیکن اگرآپ کھلاڑیوں سے پوچھو تو مداح جس طرح دیکھتے ہیں یہ اس سے بالکل الگ ہے۔ جب آپ اسٹیڈیم میں داخل ہوتے ہیں تو مداحوں کی دلچسپی کو محسوس کرسکتے ہیں، لیکن میدان پرقدم رکھتے ہی یہ کافی پیشہ ورہوجاتا ہے'۔

وہیں ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی کا بیان تھا، 'ہمارے لئے یہ ایک دیگرمیچ ہے، جسے ہم ٹیم کے طورپرجیتنا چاہتے ہیں۔ ہاں، اس میں دباو ہوتا ہے کیونکہ اسٹیڈیم کا ماحول کافی الگ ہوتا ہے، لیکن صرف میچ میں مقابلہ شروع ہونے سے پہلے ہی آپ اسے محسوس کرتے ہو۔ اس کے شروع ہوتے ہی یہ ہم سبھی کے لئے یہ کرکٹ کا میچ بن جاتا ہے'۔

Loading...