انضمام الحق نے ٹیم کا انتخاب کرنے سے کی 6 کروڑکی کمائی، لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم نمبر1سےبن گئی پھسڈی

تین سال تک اس عہدے پررہنےکےدوران انضمام الحق کو6 کروڑروپئے کی ادائیگی کی گئی۔ حالانکہ انہوں نے دو دن پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔

Jul 19, 2019 09:48 PM IST | Updated on: Jul 19, 2019 09:49 PM IST
انضمام الحق نے ٹیم کا انتخاب کرنے سے کی 6 کروڑکی کمائی، لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم نمبر1سےبن گئی پھسڈی

انضمام الحق: فائل فوٹو

انضمام الحق نے دو دن پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرکے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے عالمی کپ 2019 میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا 'تین سالوں تک سلیکشن کمیٹی کا صدررہنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنی مدت کارکوآگے نہیں بڑھانا چاہتا۔ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نیا چیف سلیکٹرچنے، جو ٹیم میں تازہ آئیڈیا اورنئی سوچ لاسکے'۔

انضمام الحق نے تین سال تک اس عہدے پررہنے کے دوران 6 کروڑ روپئے پاکستان کی طرف سے ادائیگی کی گئی۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق انہیں ہرماہ 12 لاکھ روپئے کی تنخواہ اوربھتے ملتے تھے۔ 'ایکسپریس نیوز' کی رپورٹ کے مطابق انضام الحق نے اپریل 2016 میں چیف سلیکٹرکا عہدہ سنبھالا تھا۔

Loading...

عالمی کپ 2019 کے مدنظران کے معاہدے کوتین ماہ بڑھایا گیا۔ انہیں ہرماہ 12 لاکھ روپئے کی تنخواہ اوردیگربھتے ملے۔ معاہدے کے مطابق انضمام الحق کو ٹیم کے کسی سیریز کو جیتنے پرانہیں ملنے والے معاوضے کا 25 فیصد اورآئی سی سی ایونٹ میں ٹیم کی خطابی فتح پرمحنت کا 100 فیصدی ملتا تھا۔ چمپئنز ٹرافی جیتنے پرانہیں بھی حکومت سے ایک کروڑروپئے ملے تھے۔ اس طرح کل ملاکرانہیں تین سال میں تقریباً 6 کروڑ روپئے ملے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کےکوچ مکی آرتھراورکپتان سرفرازاحمد کے ساتھ انضمام الحق۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کےکوچ مکی آرتھراورکپتان سرفرازاحمد کے ساتھ انضمام الحق۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق انضمام الحق جب چیف سلیکٹربنے، اس وقت پاکستان کی کرکٹ ٹیم نمبرون تھی، لیکن مسلسل شکست کے سبب ٹیم ٹسٹ رینکنگ میں پھسل کرساتویں مقام تک جاپہنچی۔ ان کی مدت کارکے دوران ٹیم نے 28 ٹسٹ میچ کھیلے، جس میں سے 10 میں اسے جیت اور17 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ ایک ٹسٹ ڈرا رہا۔ وہیں ونڈے میں پاکستان 30 اپریل کو 9 ویں نمبرپرتھا۔ اب یہ ٹیم چھٹے نمبرپرہے۔ وہیں ٹی -20 رینکنگ میں پاکستان ٹاپ ٹیموں میں نہیں تھی، لیکن اب وہ نمبر-1 ٹیم ہے۔

Loading...