آئی پی ایل 2019: رائل چیلنجرس بنگلورو کی ٹیم میں ہوسکتی ہے تبدیلی، کپتان وراٹ کوہلی کا بیان

میچ کے بعد کوہلی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہا ‘‘ہم نے میچ میں بہت سی غلطیاں کی ہیں۔ آئی پی ایل جیسے ٹورنامنٹ میں جب ٹیم نے بہت اچھا آغاز نہیں کیا تو کھلاڑیوں میں مایوسی ہوتی ہے

Apr 03, 2019 10:05 AM IST | Updated on: Apr 03, 2019 10:24 AM IST
آئی پی ایل 2019: رائل چیلنجرس بنگلورو کی ٹیم میں ہوسکتی ہے تبدیلی، کپتان وراٹ کوہلی کا بیان

وراٹ کوہلی ۔ فائل فوٹو

رائل چیلنجرس بنگلورو کے کپتان وراٹ کوہلی نے اعتراف کیا کہ راجستھان رائلز کے خلاف ان کی ٹیم کو چوتھی مرتبہ شکست کا سامنا ہوا۔ کوہلی نے بھی اشارہ دیا کہ رائل چیلنجرس بنگلورو کی ٹیم میں تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے۔

میچ کے بعد کوہلی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہا ‘‘ہم نے میچ میں بہت سی غلطیاں (کیچ چھوڑے) کی ہیں۔ آئی پی ایل جیسے ٹورنامنٹ میں جب ٹیم نے بہت اچھا آغاز نہیں کیا تو کھلاڑیوں میں مایوسی ہوتی ہے۔ ہم نے چارمیچ کھیلے ہیں۔ ہم چاہتے تھے کہ ایک یا دو میچوں میں ہمیں کامیابی ملے‘‘ ۔ ہم 15-20رنزکے فاصلے پرتھے۔ مارکس اور موہن نے ہمیں ایک مسابقتی اسکور دیا تھا۔ مزید15 رن ہوتے تو یہ اسکوربہت مشکل ہوجاتا۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ میچ کے آخر میں اسکور کرنا آسان نہیں تھا کیوںکہ وکٹ میں کمی آگئی تھی۔ہمیں 10 میچ کھیلنے ہیں۔ امید ہے کہ ہم ٹیم میں تبدیلی کرسکتےہیں۔ ہم ممبئی کے خلاف اور میچ میں اچھی طرح سے کھیلے تھے۔ یہ ٹورنامنٹ طویل عرصے کا نہیں ہے۔ یہ کئی مہینوں تک نہیں چلے گا۔ امید ہے کہ ہم نئے لڑکوں کوموقع دیں گے تاکہ ہماری ٹیم میچ جیتنے والی ٹیم بن سکے۔

بی سی سی آئی ٹویٹر بی سی سی آئی ٹویٹر

Loading...