سرینڈر کرنے سے بھی برا ہوگا ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ نہیں کھیلنا : ششی تھرور

کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے ٹویٹ کیا ہے کہ میچ نہیں کھیلنا سرینڈر کرنے سے بھی برا ہوگا ۔ انہوں نے لکھا کہ یہ لڑائی کئے بغیر ہی ہار جانے جیسا ہوگا۔

Feb 22, 2019 12:29 PM IST | Updated on: Feb 22, 2019 06:15 PM IST
سرینڈر کرنے سے بھی برا ہوگا ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ نہیں کھیلنا : ششی تھرور

ششی تھرور ۔ فائل فوٹو

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کے ساتھ میچ نہیں کھیلنے کو لے کر جاری بیان بازیوں کےد رمیان کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے ٹویٹ کیا ہے کہ میچ نہیں کھیلنا سرینڈر کرنے سے بھی برا ہوگا ۔ انہوں نے لکھا کہ یہ لڑائی کئے بغیر ہی ہار جانے جیسا ہوگا۔

پلوامہ میں 14 فروری کو سی آر پی ایف کے قافلہ پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں 40 جوان شہید ہوگئے تھے ۔ اس حملہ کی ذمہ داری پاکستانی دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے لی تھی ۔ حملہ میں جیش کا نام سامنے آنے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

کانگریس لیڈر ششی تھرور نے ٹویٹ کیا کہ 1999 میں کرگل جنگ کے وقت بھی ہندوستان نے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلا تھا اور جیت بھی حاصل کی تھی ۔ اس سال پاکستان کے ساتھ میچ نہیں کھیلنے سے صرف دو پوائنٹس کا ہی نقصان نہیں ہوگا ، یہ سرینڈر کرنے سے بھی برا ہوگا کیونکہ ہم لڑے بغیر ہی ہار جائیں گے۔

آپ کو بتادیں کہ دو دن پہلے بی سی سی آئی سے وابستہ ذرائع نے کہا تھا کہ اگر حکومت منع کرے گی ، تو ٹیم انڈیا پاکستان کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی ۔ بی سی سی آئی کے ذرائع نے کہا کہ صورتحال کچھ وقت کے بعد واضح ہوگی ، جب ورلڈ کپ نزدیک آئے گا ۔ آئی سی سی کا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔ اگر اس وقت حکومت کو لگتا ہے کہ ہمیں نہیں کھیلنا چاہئے تو ظاہر ہے کہ ہم نہیں کھیلیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 کرکٹ : 9 رن پر آل آوٹ ہوئی ٹیم ، 9 بلے باز نہیں کھول سکے کھاتہ

 

Loading...