آسٹریلیائی کرکٹرکوگالی دینا مہنگا پڑا، پاکستان کےخلاف نہیں کھیل سکیں گے ٹسٹ میچ

آسٹریلیا اورپاکستان کےدرمیان 21 نومبرسے دوٹسٹ میچوں کی سیریزکھیلی جائےگی، جس میں ٹیم کےاسٹارکھلاڑی جیمس پینٹسن کوکرکٹ آسٹریلیا نےایک میچ کےلئےمعطل کردیا ہے۔

Nov 17, 2019 11:43 AM IST | Updated on: Nov 17, 2019 11:52 AM IST
آسٹریلیائی کرکٹرکوگالی دینا مہنگا پڑا، پاکستان کےخلاف نہیں کھیل سکیں گے ٹسٹ میچ

جیمس پیٹنسن کوکرکٹ آسٹریلیا نےایک میچ کےلئے معطل کردیا ہے۔

برسبین: مہمان ٹیم پاکستان سے تین ٹی -20 میچوں کی سیریزجیتنےکے بعد آسٹریلیا کی نظر 21 نومبرسے شروع ہونے والے دو میچوں کی ٹسٹ سیریزپرہے، لیکن برسبین میں 21 سے 25 نومبرتک کھیلے جانے والے پہلے ٹسٹ میچ سے پہلے ہی میزبان ٹیم کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کےاسٹارکھلاڑی جیمس پینٹسن کوکرکٹ آسٹریلیا نے ایک میچ کےلئے معطل کردیا ہے۔ دراصل انہیں وکٹوریا کی طرف سے کوئس لینڈ کے خلاف شیفیلڈ شیلڈ کوایک میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئےکھلاڑی سےغلط برتاؤ کرنے کا قصوروارپایا گیا، جس کے بعد امپائرجان وارڈ اورسوان کریگ نے میچ ریفری سے ان کی شکایت کی۔ جیمس پیٹنسن نےاپنی غلطی قبول کرلی ہے، جس کے بعد انہوں نے معافی بھی مانگی۔

گزشتہ پورے سال میں جیمس پینٹسن کوکئی بارضوابط کی خلاف ورزی کرنےکا قصور وار پایا گیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں پھٹکاربھی پڑی تھی اورساتھ ہی 100 فیصدی میچ فیس کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ گزشتہ 18 ماہ میں پیٹنسن نےتیسری بارضوابط کوتوڑا ہے، جس کےسبب ان پرگابا میں پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹسٹ میچ میں پابندی کردی گئی ہے۔ اس سے پہلے دونوں حادثہ اسی سال مارچ میں ہوا ہے۔

Loading...

پینٹسن نے نیوساؤتھ ویلس کےخلاف آلات کا غلط استعمال اورایڈیلیڈ میں کھیلےگئے شیلڈ میچ میں فیصلے کے خلاف ناراضگی ظاہرکرکے ضوابط کی خلاف ورزی کی۔ پینٹسن نے اپنے بیان میں کہا کہ اس لمحہ انہوں نےغلطی کی۔ فوراً انہیں محسوس ہوا کہ وہ غلط تھے اورانہوں نے اسی وقت اپوزیشن اورامپائردونوں سے معافی مانگ لی۔ پینٹسن نےکہا کہ انہوں نے غلط کیا تھا اوروہ اس سزا کوقبول کرتے ہیں۔ ایک میچ کے لئے ٹیم سے باہرہونے پروہ مایوس ہیں، لیکن اس کے پیچھے وجہ بھی وہ خود ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اگلے 10 ماہ میں پینٹسن پھرسے کسی ضوابط کی خلاف ورزی کرتےہیں توان کے لئے مشکل ہوسکتی ہے، کیونکہ 18 ماہ میں ایسی چارغلطیاں انہیں طویل وقت کےلئےٹیم سے باہرکرسکتی ہے۔ انہیں 6 ٹسٹ میچ یا پھر12 محدود اووروں والے میچ کےلئے معطل کیا جاسکتا ہے۔

Loading...