جموں وکشمیرکی نصف ٹیم 'لاپتہ'، کپتان پرویز رسول بھی غائب

جموں وکشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) اپنی ٹیم کو آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم میں ہونے والی وجی ٹرافی میں نہیں بھیجے گی کیونکہ انہیں گورنرستیہ پال ملک سے کھلاڑیوں کےتحفظ کا بھروسہ نہیں ملا ہے۔

Aug 19, 2019 07:34 PM IST | Updated on: Aug 19, 2019 07:52 PM IST
جموں وکشمیرکی نصف ٹیم 'لاپتہ'، کپتان پرویز رسول بھی غائب

جموں وکشمیرکی نصف کرکٹ ٹیم لاپتہ ہے، کپتان پرویز رسول سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہوپارہا ہے۔

جموں وکشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) اپنی ٹیم کوآندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم میں ہونے والی وجی ٹرافی میں نہیں بھیجے گی کیونکہ انہیں گورنرستیہ پال ملک سے کھلاڑیوں کےتحفظ کا بھروسہ نہیں ملا ہے۔ انڈین ایکسپریس میں شائع خبرکے مطابق آرٹیکل 370  ہٹنے کے بعد سے جموں وکشمیرکے کئی کھلاڑیوں سے رابطہ نہیں ہوپا رہا ہے۔ جموں وکشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن اپنےکھلاڑیوں کےساتھ رابطہ میں نہیں ہے، جس میں کپتان پرویزرسول بھی شامل ہیں۔ آپ کوبتادیں کہ جموں وکشمیرمیں آرٹیکل 370 ہٹنےکےبعد سے دفعہ 144 نافذ ہےاورسیکورٹی کےلحاظ سےکافی وقت تک ریاست کی موبائل اورانٹرنیٹ خدمات بھی بند رکھی گئی ہیں۔

جموں وکشمیرکے کھلاڑیوں سے کوئی رابطہ نہیں

Loading...

جموں وکشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیوشاہ بخاری نےانڈین ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئےکہا 'ہم شاید ہی وجےٹرافی میں حصہ لیں گے۔ حالات میں سدھارہوا ہے، لیکن ہمارا اپنے کھلاڑیوں سےکوئی رابطہ نہیں ہے۔ ہمارے پاس کھلاڑیوں کےموبائل نمبر ہیں، لیکن انہوں نےاپنےلینڈ لائن نمبرہمیں نہیں دیئے ہیں۔ آج کے زمانےمیں لوگ لینڈ لائن استعمال نہیں کرتے ہیں۔ ہم نےکچھ کھلاڑیوں سے بات ضرورکی، لیکن جوکھلاڑی وادی میں ہیں ہم ان سےرابطہ نہیں کرپارہے ہیں کیونکہ ان کےموبائل فون کام نہیں کررہے ہیں۔ ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ کپتان پرویزرسول کہاں ہیں۔

Parvez Rasool

وجے ٹرافی میں حصہ لیتی ہیں کئی ٹیمیں

آپ کوبتادیں کہ وجے ٹرافی میں کئی ریاستی ایسوسی ایشن کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ اس ٹرافی کا انعقاد نئےکھلاڑیوں کی تلاش اورمیچ پریکٹس کےلئےآندھرا کرکٹ ایسوسی ایشن کرتی ہے۔ آندھرا کرکٹ ایسوسی ایشن نے جموں وکشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن کی انٹری کےلئے17 اگست تک انتظارکیا، لیکن ریاست کی ایسوسی ایشن اپنےکھلاڑیوں سے رابطہ ہی نہیں کر پائی۔ جموں وکشمیرکی ٹیم کواس ٹرافی سے پہلے 10 پریکٹس میچ کھیلنےتھے، لیکن وادی میں حالات تبدیل ہونےکےبعد ایسا نہیں ہوسکا۔ ریاست کی ٹیم صرف 4 پریکٹس میچ ہی کھیل سکی اوراس کےبعد فون اورانٹرنیٹ خدمات بند ہونےسےکھلاڑیوں کے ساتھ رابطہ بھی ٹوٹ گیا۔

Loading...