سب سےتیز50 وکٹ حاصل کرنے والے ہندوستانی گیند بازبنے جسپریت بمراه

Aug 24, 2019 08:56 PM IST | Updated on: Aug 24, 2019 09:00 PM IST
سب سےتیز50 وکٹ حاصل کرنے والے ہندوستانی گیند بازبنے جسپریت بمراه

جسپریت بمراه سب سےتیز50 وکٹ پورے کرنے والے ہندوستانی تیزگیند بازبنے۔

انٹيگا: ہندوستانی فاسٹ بولر جسپريت بمراه سب سےتیز50 ٹسٹ وکٹ مکمل کرنے والے ہندستانی گیند بازبن گئے ہیں۔ جسپریت بمراه نے ویسٹ انڈیزکےخلاف پہلےٹیسٹ کےدوسرے دن یہ کامیابی حاصل کی۔ جسپریت بمراه نےڈیرن براووکوایل بی ڈبلیوکرکےاپنا 50 واں وکٹ لیا۔ انہوں نے50 وکٹ پورے کرنےکےلئےصرف 11 ٹیسٹ میچ کھیلے۔

جسپریت بمراہ نےہندوستانی تیزگیند بازوں میں اس ریکارڈ پرسب سےتیزپہنچنےکے وینکٹیش پرساد اور محمد سمیع (دونوں 13 ٹیسٹ میچ) کے پچھلے ریکارڈ کوتوڑا۔

ہندوستان کی طرف سے سب سے کم میچوں میں 50 وکٹ لینےکا ریکارڈ اب بھی آف اسپنر روی چندرن اشون (نو میچ) کے نام ہے۔ بمراه نےجنوبی افریقہ کےدورے پر2018 کے شروع میں اپنا ٹیسٹ ڈیبو کیا تھا۔ 2018 میں جسپریت بمراه نے9 ٹیسٹ میچوں میں 48 وکٹ لئےتھے۔

Loading...

Loading...