کیرون پولارڈ کوٹیم سےکردیا گیا باہر، آئی پی ایل میں بہترین فارم کا بھی نہیں ملا انعام

ویسٹ انڈیزکی عالمی کپ ٹیم میں سب سے زیادہ بحث کیرون پولارڈ کی واپسی کولےکربحث تھی جو آئی پی ایل میں بہترین فارم میں کھیل رہے ہیں، لیکن موجودہ سلیکٹرصدررابرٹ هاس نے انہیں ترجیح نہیں دی۔

Apr 25, 2019 08:26 PM IST | Updated on: Apr 25, 2019 08:26 PM IST
کیرون پولارڈ کوٹیم سےکردیا گیا باہر، آئی پی ایل میں بہترین فارم کا بھی نہیں ملا انعام

ویسٹ انڈیزکے آل راونڈر کیرون پولارڈ کوعالمی کپ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

بارباڈوس: ویسٹ انڈیزآل راؤنڈرآندرے رسل کو ویسٹ انڈیزکی آئی سی سی ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کیرون پولارڈ اورمارلن سیموئلس جیسےتجربہ کارکھلاڑیوں کو برطانیہ کا ٹکٹ نہیں ملا ہے۔ آندرے رسل نے سال 2015 کے بعد سے ویسٹ انڈیز کے لئے صرف ایک ون ڈے میچ کھیلا ہے، لیکن وہ 30 مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلزمیں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کےلئے اپنی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

وہیں دوسال پہلےاپنا آخری ونڈے کھیلنے والے تیزگیندبازشینن گیبریل کی بھی عالمی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ایون لوئیس اوركیمرروچ چوٹ کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں نہیں کھیلےتھے، لیکن عالمی کپ ٹیم میں واپسی کررہے ہیں۔ انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس کےلئے کھیل رہے پراسراراسپنرسنیل نارائن کوبھی سلیکٹروں نے نظراندازکیا ہے۔ اگرچہ سنیل نارائن کی انگلی میں چوٹ ہے اورانہوں نےخود بھی خود کو ونڈے کےلئے فٹ قرارنہیں دیا تھا۔

Loading...

ویسٹ انڈیزکی عالمی کپ ٹیم میں سب سے زیادہ بحث کیرون پولارڈ کی واپسی کولے کرتھی جو آئی پی ایل میں بہترین فارم میں کھیل رہے ہیں، لیکن موجودہ سلیکٹرصدررابرٹ هاس نے انہیں ترجیح نہیں دی جبکہ چارسال میں اپنا واحد ونڈے کھیلنے والے آندرے رسیل کی واپسی چونکانے والا فیصلہ ہے۔ پولارڈ کی واپسی نہ ہونے سے ان کے مداحوں میں مایوسی پائی جارہی ہے۔

وہیں دوسری جانب دھماکہ خیز بلے بازکرس گیل پانچویں مرتبہ عالمی کپ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں، وہ فی الحال آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں جبکہ ا سپن آل راؤنڈر فابين ایلی کودیویندربشوپرترجیح دی گئی ہے۔ آئی پی ایل میں زخمی ہو ئےالجاري جوزف کوبھی جگہ نہیں ملی ہے۔ رسل نےگزشتہ سال گھٹنےکی چوٹ سے ٹھیک ہونےکے بعد واپسی کی ہے۔ سال 2018 کے وسط میں بنگلہ دیش دورے میں وہ ٹیم کا حصہ تھے جہاں انہوں نے ایک ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 کھیلے۔ وہ اتنے سالوں سے فرنچائزی کرکٹ ہی کھیل رہے ہیں۔ وہ فی الحال آئی پی ایل میں کولکاتہ کےلئے کھیل رہے ہیں اوران کی موجودہ فارم حیرت انگیز ہے۔

ویسٹ انڈیزکی ٹیم عالمی کپ سے پہلےآئرلینڈ اوربنگلہ دیش کے ساتھ سہ رخی سریزکھیلے گی ۔ بورڈ اپنی 15 رکنی ٹیم میں 23 مئی تک تبدیلی کرسکتا ہے۔ رابرٹ هاس نے کہا کہ نئی منتخب پالیسی کی بنیاد پرہم نے بہت سے پہلوؤں کوپرکھنےکے بعد کھلاڑیوں کومنتخب کیا ہے۔ ہم نےآخری تاریخ سے پہلے ہی آئی سی سی کواپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، لیکن سہ رخی سیریزکےلئےمنتخب کی گئی ٹیم میں سے بھی کچھ ایک کھلاڑیوں کے پاس ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ بنانے کا موقع رہے گا۔

Loading...