ویڈیو: پولارڈ کی اس حرکت سے حیران رہ گیا امپائر، بدلنا پڑا نوبال کا فیصلہ

کیرون پولارڈ موجودہ ویسٹ انڈیزٹیم کے کپتان ہیں اوران کی قیادت میں ٹیم نےافغانستان کے خلاف سیریزاپنے نام کیا ہے۔

Nov 12, 2019 03:55 PM IST | Updated on: Nov 12, 2019 04:04 PM IST
ویڈیو: پولارڈ کی اس حرکت سے حیران رہ گیا امپائر، بدلنا پڑا نوبال کا فیصلہ

کیرون پولارڈ موجودہ ویسٹ انڈیزٹیم کے کپتان ہیں اوران کی قیادت میں ٹیم نے افغانستان کے خلاف سیریزاپنے نام کی ہے۔

لکھنؤ: ویسٹ انڈیزکےآل راؤنڈرکیرون پولارڈ کرکٹ دنیا کے سب سے خوش مزاج کھلاڑیوں میں سےایک ہیں۔ کیرون پولارڈ ویسٹ انڈیزٹیم کےکپتان ہیں اوران کی قیادت میں ٹیم نے پانچ سال بعد سیریزمیں جیت درج کی ہے۔ افغانستان کےخلاف تین میچوں کی سیریزکےتیسرے میچ میں کیرون پولارڈ کا ایسا ہی اندازدیکھنےکوملا۔ اس میچ میں ایک پل ایسا بھی آیا، جب پولارڈ کےسبب امپائرکواپنا فیصلہ تک تبدیل کرنا پڑا۔

پولارڈ کی حرکت سے امپائرکوآئی ہنسی

Loading...

اس بات پرکسی کوشک نہیں ہوگا کہ کیرون پولارڈ کرکٹ کے میدان پرہمیشہ کچھ نہ کچھ مزاح کرتے رہتے ہیں۔ مگراس بارافغانستان کےخلاف انہوں نےکچھ ایسا کیا جوآج سے پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔ انہوں نےامپائرکواس کا نوبال کا فیصلہ ڈیڈ بال میں بدلنے پرمجبورکردیا۔ دراصل میچ کےدوران ویسٹ انڈیزکےکپتان گیند بازی کررہے تھے۔ پولارڈ گیند پھینکنے ہی والےتھےکہ امپائرنے بہت تیزچلاکرنوبال کہا۔ پولارڈ نے نوبال کی آوازفوراً ہی سن لی اور گیند پھینکنے سے پہلے ہی اپنا ہاتھ روک دیا۔ اس کے سبب امپائرکواپنا نوبال کا فیصلہ ڈیڈ بال میں تبدیل کرنا پڑا۔ امپائرکےاس فیصلےکے بعد کمینٹیٹر بھی اپنی ہنسی نہیں روک سکے۔

ویسٹ انڈیزنے کیا کلین سوئپ

اس میچ میں ٹاس جیت کرویسٹ انڈیزنےافغانستان کوپہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ افغانستان نے ویسٹ انڈیزکے سامنے 250 رنوں کا ہدف رکھا۔ افغانستان کےلئےاصغرافغان نے 85 گیندوں پر86 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ویسٹ انڈیزنے 49 ویں اوورمیں پانچ وکٹ کے نقصان پرہدف حاصل کرلیا۔ ویسٹ انڈیزکے لئے سلامی بلے بازشے ہوپ نے 145 گیندوں پر109 رنوں کی اننگ کھیلی اورٹیم کی جیت میں اہم تعاون دیا۔ ویسٹ انڈیزنےاس سے قبل سال 2014  میں بنگلہ دیش کوسیریزمیں شکست دی تھی۔ تیسرے مقابلےمیں شاندارسنچری لگانے والے شے ہوپ کو'مین آف دی میچ' منتخب کیا گیا۔

Loading...