عالمی کپ 2019: سیمی فائنل میں ہندوستان کوشکست دے کرنیوزی لینڈ نےحاصل کیا فائنل کا ٹکٹ

نیوزی لینڈ کے 240 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لیںڈ نے دو بڑے جھٹکے دے دیئے ہیں۔ جس سے ٹیم انڈیا مشکل میں آگئی ہے۔

Jul 10, 2019 03:48 PM IST | Updated on: Jul 10, 2019 08:09 PM IST
عالمی کپ 2019: سیمی فائنل میں ہندوستان کوشکست دے کرنیوزی لینڈ نےحاصل کیا فائنل کا ٹکٹ

نیوزی لینڈ نے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے شکست دے کرفائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ نے 18 رنوں سےشکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کے240 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنےاتری ہندوستان کی پوری ٹیم 49.3 اوورمیں 221 پر آل آوٹ ہوگئی۔ ہندوستان کی طرف رویندرجڈیجہ اورمہندرسنگھ دھونی نے نصف سنچری لگائی اورٹیم کوجتانے کی کوشش کی، لیکن وہ زیادہ رن ریٹ کے دباو میں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی آوٹ ہوگئے اورنیوزی لینڈ نے میچ جیت لیا۔

ہندوستان کی طرف سے رویندر جڈیجہ نے صرف 39 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کرلی۔ حالانکہ 48 ویں اوورکی پانچویں گیند پروہ پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 77 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ مہندرسنگھ دھونی اوررویندرجڈیجہ اپنی ٹیم کے لئےجدوجہد کرتے رہے، لیکن ٹیم انڈیا سے قسمت روٹھی ہوئی تھی۔ دھونی اورجڈیجہ نے 97 گیندوں میں 100 رنوں کی رفاقت کرکےٹیم کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ تاہم جڈیجہ اوردھونی کے آوٹ ہونے کے بعد بھونیشورکمارصفراوریجویندرچہل 5 رن بناکرآوٹ ہوئے۔

Loading...

اس سے قبل نیوزی لینڈ کےگیند بازوں نے قہر برپا کردیا ہے اورٹیم انڈیا کا ٹاپ آرڈر تباہ ہوگیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے 6 اہم بلے باز 92رن کے اسکورپرپویلین لوٹ گئے ہیں۔ رشبھ پنت سنبھ کرکھیل رہے تھے، لیکن اسی دوران انہوں نے ایک غلط شاٹ کھیل دیا، جس کی وجہ وہ باونڈری لائن کے اندر ہی کیچ آوٹ ہوگئے۔ وہ 32 رن بناکرپویلین لوٹے۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا بھی 32 رن بناکرلوٹ گئے۔ روینڈرجڈیجہ نے  اننگ کا پہلا چھکا لگا کرٹیم کو 100 رن تک پہنچایا۔  ٹیم انڈیا نے 33 ویں اوورمیں 100 رن مکمل کئے۔ اس وقت ٹیم کا کا اسکور33 اوورمیں 106 رن ہے اوراس کے6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔ اس وقت میدان پرمہندرسنگھ دھونی اوررویندرجڈیجہ موجود ہیں۔

اس سے قبل ٹیم انڈیا نے 16.5 اوورمیں 50 رن مکمل کرلئے ہیں۔ اس وقت ٹیم انڈیا کا اسکور18 اوورکے اختتام پر 59 رن ہے۔ جبکہ اس کے چاراہم بلے باز پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔ اس وقت رشبھ پنت جدوجہد کررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ ہاردک پانڈیا کریز پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے تین وکٹ میٹ ہینری نے لئے جبکہ ایک وکٹ ٹرینٹ بولٹ نے حاصل کیا۔

ابتدائی تین بڑے جھٹکوں کے بعد دنیش کارتک بھی 25 گیندوں پر6 رن بناکرپویلین لوٹ گئے ہیں۔ ٹیم انڈیا اس وقت انتہائی مشکل میں ہے اورنیوزی لینڈ کی ٹیم نےمیچ پراپنی پکڑمضبوط کرلی ہے۔  سلامی بلے بازروہت شرما، وراٹ کوہلی اورکے ایل راہل ایک ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں جبکہ دنیش کارتک 25 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد صرف 6 رن بنا کرپویلین لوٹ گئے ہیں۔ 24 رن کے اسکورپرہندوستانی ٹیم کے 4 اہم بلے باز پویلین لوٹ گئے ہیں۔

دنیش کارتک کے آوٹ ہونے کے بعد ہاردک پانڈیا کھیلنے آئے ہیں۔ جبکہ ایک طرف رشبھ پنت سنبھل کرکھیل رہے ہیں۔ روہت شرما کےآوٹ ہونے کے بعد وراٹ کوہلی بھی ایک رن بنا کرپویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ہی کے ایل راہل نے بھی ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا۔ ٹیم انڈیا نے 5 رن پر تین وکٹ گنوا دیئے ہیں۔ آوٹ ہونے والے تینوں بلے بازایک ایک رن بنا کرپویلین لوٹے۔ روہت شرما اس عالمی کپ میں سب سے زیادہ رن بناچکے ہیں اوروہ اس عالمی کپ میں پانچ سنچریاں لگا چکے ہیں۔ روہت شرما کے آوٹ ہونے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی میدان پرآئے تھے، لیکن جلدی جلدی تین جھٹکے لگنے سے ٹیم انڈیا کو انتہائی مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ  نے اپنی بلے بازی 46.1 اوور میں 211 رن سے آگے شروع کیا۔ اس کے بعد تین بلے باز جلدی جلدی پویلین لوٹ گئے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 50 اوورمیں 8 وکٹ کے نقصان پر239 رن بنالئے ہیں۔ اس طرح سے ٹیم انڈیا کو 240 رنوں کا ہدف دیا ہے۔

ریزرو ڈے پرآج مقابلہ شروع ہوا راس ٹیلراورٹام لاتھم نے نیوزی لینڈ کی اننگ کو آگے بڑھایا اوربھونیشورکمار نے 47 ویں اوورمیں اپنی بچی ہوئی پانچ گیندوں کے ساتھ اپنا اوورمکمل کیا۔ انہوں نے 47 ویں اوورمیں کل پانچ رن دیئے اوراس کے ساتھ ہی 47 اوورتک 47 ویں اوورکے کھیل تک نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹ کے نقصان پر217 رن بنالئے۔ 48 ویں اوورمیں راس ٹیلرکو جڈیجہ نے رن آوٹ کردیا۔ راس ٹیلر 74 رن بناکر پویلین لوٹے۔ 49 ویں اوورکی پہلی گیند پرہی لاتھم کو بھونیشورکمار نے 10 رن کے اسکورپرجڈیجہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔  49 ویں اوورکی آخری گیند پربھونیشورکمارنے میٹ ہینری کووراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کراکرپویلین بھیج دیا۔

Loading...