رشبھ پنت کے آڈیو پرللت مودی کا ٹوئٹ، کہا- یہ تومیچ فکسنگ ہے

میچ کے چوتھے اوورمیں جس وقت رابن اتھپا بلے بازی کررہے تھے، تب پنت نے کہا تھا 'یہ توویسے بھی چوکا ہے'۔ گیند باز سندیپ لامچھانے نے گیند پھینکی اوراتھپا نے اسے پویلین بھیج دیا۔

Apr 01, 2019 06:53 PM IST | Updated on: Apr 01, 2019 06:53 PM IST
رشبھ پنت کے آڈیو پرللت مودی کا ٹوئٹ، کہا- یہ تومیچ فکسنگ ہے

للت مودی اوررشبھ پنت

آئی سی سی میں جہاں ایک طرف دلچسپ میچ دیکھنے کو مل رہے ہیں تو وہیں دوسری طرف اسے لے کرتنازعات بھی شروع ہوگئے ہیں۔ اس باردہلی کیپٹلس کے وکٹ کیپربلے باز رشبھ پنت کا ایک آڈیو تنازعہ کا سبب بن رہا ہے۔

دہلی کیپٹلس اورکولکاتا نائٹ رائیڈرس کے درمیان ہفتہ کو فیروزشاہ کوٹلہ میدان پرمیچ کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ بے حد دلچسپ رہا اورسپراوور تک پہنچ گیا۔ مقابلے میں دہلی نے بازی ماری، لیکن میچ کے دوران رشبھ پنت کچھ ایسے بولتے ہوئے سنے گئے، جسے لے کرتنازعہ پیدا ہوگیا۔ رشبھ پنت کا یہ آڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔

Loading...

میچ کے چوتھے اوورمیں جس وقت رابن اتھپا بلے بازی کررہے تھے، تب پنت نے کہا تھا 'یہ توویسے بھی چوکا ہے'۔ گیند باز سندیپ لامچھانے نے گیند پھینکی اوراتھپا نے اسے پویلین بھیج دیا۔ اب لوگ سوشل میڈیا پرکہہ رہے ہیں کہ یہ میچ فکس تھا۔

آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی نے بھی میچ کے فکس ہونے کی بات کہی۔ للت مودی نے ٹوئٹرپرلکھا "کیا یہ مذاق ہے یا میں اس پریقین نہیں کرسکتا۔ اتنے بڑے لیول پرمیچ فکسنگ۔ بی سی سی آئی اورآئی پی ایل انتظامیہ کب بیدارہوں گے۔ شرم کی بات ہے کہ افسران کوکوئی فکرنہیں ہے"۔

حالانکہ بی سی سی آئی نے اس پرصفائی دی ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک افسرنے کہا "پنت نے اپنے جملے سے پہلے کیا کہا تھا، اسے کسی نے نہیں سنا۔ وہ کپتان شرے یس ایئر سے آف سائڈ پرفیلڈربڑھانے کی بات کہہ رہے تھے، تاکہ چوکا بچایا جاسکے"۔

Loading...