آئی پی ایل 2019: دھونی کولےکرتشویش میں اضافہ، چنئی کےسی ای اونےکہا- نہیں معلوم وہ کب کھیلیں گے'۔

دھونی کی چوٹ کولے کرعالمی کپ میں ان کے کھیلنے پربھی شکوک کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ آئی سی سی عالمی کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں ان کا انتخاب ہوچکا ہے۔

Apr 21, 2019 07:55 AM IST | Updated on: Apr 21, 2019 08:00 AM IST
آئی پی ایل 2019: دھونی کولےکرتشویش میں اضافہ، چنئی کےسی ای اونےکہا- نہیں معلوم وہ کب کھیلیں گے'۔

مہندر سنگھ دھونی۔ تصویر: آئی پی ایل

چنئی سپرکنگس کی ٹیم انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) مقابلے میں آج اتوارکے روز رائل چیلنجرس بنگلورکے خلاف جب میدان پراترے گی تواس کی نظریں گزشتہ میچ میں ملی شکست کو بھلا کرپلے آف میں جگہ یقینی بنانے پرہوگی۔ گزشتہ میچ میں چنئی سپرکنگس کی ٹیم کوسن رائزرس حیدرآباد سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جوموجودہ سیشن میں اس کی صرف دوسری شکست تھی۔ بنگلورکے خلاف اگرٹیم جیت درج کرتی ہے تواس کے 16 پوائنٹ ہوجائیں گے، جوآخری مرحلے میں جگہ یقینی کرنے کے لئے کافی ہوگا۔

سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف چوٹ کے سبب ٹیم کے مستقل کپتان مہندرسنگھ دھونی میدان میں نہیں اترپائے تھے، لیکن اتوارکوہونے والے میچ کے لئے ان کے فٹ رہنے کی امید ہے۔ حالانکہ ابھی واضح نہیں ہے کہ وہ آج ہونے والے مقابلے میں اتریں گے یا نہیں۔ چنئی کی ٹیم کے سی ای اوکاشی وشوناتھ نے بتایا کہ ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

Loading...

انہوں نے انگریزی اخبارٹائمس آف انڈیا سے کہا 'اگلے میچ کے لئے وہ دستیاب ہوں گے یا نہیں، اس کولے کرکچھ نہیں معلوم۔ ہم ابھی بھی کچھ نہیں بتاسکتے، وہی اس بارے میں صحیح فیصلہ لیں گے'۔ دھونی نے حیدرآباد کے خلاف میچ میں پیٹھ میں درد کے سبب نہیں کھیلے تھے۔ 2010 کے بعد ایسا پہلا موقع تھا جب دھونی چنئی سپرکنگس کی ٹیم کے لئے میدان پرنہیں اترے۔

سن رائزرس حیدرآباد سے میچ کے بعد سریش رینا نے دھونی کی چوٹ پربات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آرسی بی کے خلاف مقابلے میں میدان میں اتریں گے۔ رینا نے کہا 'وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔ آرسی بی کے خلاف اگلے میچ میں وہ ٹیم میں واپسی کریں گے'۔ چنئی نے اس سیزن میں ابھی تک 9 میچ کھیلے ہیں اوران میں سے 7 جیت کروہ پہلے نمبرپرہے۔ ایک اورجیت کے ساتھ وہ پلے آف میں جگہ یقینی کرلے گی۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کے 12 سال میں چنئی نے ہربارپلے آف میں جگہ بنائی ہے۔ دھونی کی چوٹ کولے کرعالمی کپ میں ان کے کھیلنے پربھی شکوک کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ آئی سی سی عالمی کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں ان کا انتخاب کیا جاچکا ہے۔ ایسے میں دھونی کا زخمی ہونا ٹیم کے لئے کافی بڑا خطرہ ہوسکتا ہے۔ دھونی ٹیم میں بھلے ہی کپتان کےطورپرنہ ہوں، لیکن وکٹ کیپراورآن فیلڈ ان کی موجودگی ٹیم کے لئے کافی اہم ثابت ہوتی ہے۔

Loading...