عمران خان اورسچن تندولکرسمیت دنیا ئےکرکٹ کا عبدالقادرکی موت پراظہارغم

اسپن گیندبازی کےجادوگر، گگلی کےموجد سابق ٹسٹ کرکٹرعبدالقادر 63 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونےکے سبب انتقال کرگئے۔ وہ 63 سال کے تھے۔

Sep 07, 2019 07:25 PM IST | Updated on: Sep 07, 2019 07:35 PM IST
عمران خان اورسچن تندولکرسمیت دنیا ئےکرکٹ کا عبدالقادرکی موت پراظہارغم

عمران خان اورسچن تندولکرسمیت دنیا ئےکرکٹ کاعبدالقادرکےانتقال پراظہارغم

لاہور: پاکستان کے وزیراعظم اورسابق کپتان عمران خان اورکرکٹ لیجنڈ سچن تندولکرسمیت دنیائے کرکٹ نے پاکستان کےعظیم لیگ اسپنرعبدالقادرکےانتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اسپن گیندبازی کےجادوگر، گگلی کےموجد سابق ٹسٹ کرکٹرعبدالقادر 63 سال کی عمرمیں حرکت قلب بند ہونےکے سبب انتقال کرگئے۔ وہ 63 سال کےتھے۔ عبدالقادرکےانتقال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئےعمران خان نے ٹوئٹ کر کےکہا کہ عبدالقادرکےانتقال کی خبر سن کرمایوس ہوں۔ ان کے خاندان کواس دکھ کی گھڑی میں اپنی جانب سےاظہار ہمدردی کرتا ہوں۔ عبدالقادرانتہائی اچھےلیگ اسپنرتھے۔ وہ ڈریسنگ روم میں ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ بہت مذاق کیا کرتےتھے۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن تندولکرنےسماجی رابطہ کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر عبدالقادرکی کھیلتے ہوئے ایک تصویرشیئرکی اورساتھ میں لکھا کہ انہیں وہ وقت یاد ہےجب انہوں نےعبدلقادر کے خلاف کھیلا تھا، وہ اپنے وقت کے بہترین اسپنروں میں سے ایک تھے۔ ان کےاہل خانہ کو میں دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔

Loading...

سابق ہندوستانی کھلاڑی بشن سنگھ بیدی نےاپنےٹوئٹراکاؤنٹ پرعبدالقادرکےانتقال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئےلکھا کہ عبدالقادراب اس دنیا میں نہیں ہیں، کرکٹ کی دنیا میں ان کی اسپن خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ اس کےعلاوہ انہوں نے پاکستان میں جو دیگرخدمات انجام دیں وہ بھی یاد رہیں گی۔ انہوں نےمزید لکھا کہ اللہ رحم کرے، عبدالقادر کےگھروالوں کو وہ دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔

لیگ اسپن بولنگ کو ایک نئے اسٹائل میں دنیا کے سامنے پیش کرنے والے عبدالقادرکےانتقال پرسابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم، موجودہ کپتان سرفرازاحمد، تیزگیندبازشعیب اختر، ہندستانی آف اسپنر روی چندرن اشون، ہربھجن سنگھ، بلے باز وی وی ایس لکشمن اورآکاش چوپڑا نے بھی دل کی گہرائیوں سےغم ظاہرکیا ہے۔ عبدالقادرپاکستان میں کرکٹروں کی کئی نسلوں اوردنیا بھر میں لیگ اسپنروں کےلئےذریعہ تحریک رہے۔ وہ آسٹریلیا کے افسانوی لیگ اسپنر شین وارن اور پاکستان کےمشتاق احمد کےمینٹربھی تھے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کےلیگ اسپنرعمران طاہرکو بھی لیگ اسپن کےگرسکھائے تھے۔

Loading...