ٹیم انڈیا کا کوچ نہیں بن سکے مائیک ہیسن نے پاکستان کی پیشکش کو ٹھکرا دیا

چھ سال تک نیوزی لینڈ کوکوچنگ دینے والےمائیک ہیسن نےٹیم انڈیا کےہیڈ کوچ کےلئےدرخواست دی تھی۔ اس میں ان کا مقابلہ ٹیم انڈیا کےموجودہ کوچ روی شاستری اورآسٹریلیا کے سابق کرکٹرٹام موڈی کےساتھ تھا۔

Aug 21, 2019 03:59 PM IST | Updated on: Aug 21, 2019 03:59 PM IST
ٹیم انڈیا کا کوچ نہیں بن سکے مائیک ہیسن نے پاکستان کی پیشکش کو ٹھکرا دیا

نیوزی لینڈ کےکوچ رہے مائیک ہیسن ٹیم انڈیا کا کوچ بننےکی دوڑ میں روی شاستری کے بعد دوسرے مقام پررہے تھے۔ فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ رہے مائیک ہیسن بھلے ہی ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ نہیں بن سکے، لیکن انہیں کئی دیگرممالک نے کوچنگ کی پیشکش کی ہے۔ حالانکہ خبریں آرہی ہیں کہ مائیک ہیسن نے ان پیشکش کومسترد کردیا ہے۔ 6 سال تک نیوزی لینڈ کو کوچنگ دینے والے مائیک ہہیسن نے ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کے لئے درخواست کی تھی۔ اس ریس میں ان کا مقابلہ ٹیم انڈیا کے موجودہ کوچ روی شاستری اورآسٹریلیا کے سابق کرکٹرٹام موڈی کے ساتھ تھا۔

ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹراورٹیم کو پہلا عالمی کپ دلانے والے کپتان کپل دیوکی قیادت میں کرکٹ مشاورتی کمیٹی نے روی شاستری کوہی ہندوستانی ٹیم کا کوچ برقراررکھا تھا۔ حالانکہ انشمن گائکواڑ اورشانتا رنگاسوامی کی موجودگی والی کمیٹی نے واضح طورپر کہا تھا کہ اس عہدے کے لئے مائیک ہیسن اورروی شاستری کے درمیان مقابلہ بے حد سخت تھا۔ کمیٹی نے روی شاستری کوپہلے نمبرپر رکھتےہوئے مائیک ہیسن کو دوسرا اورٹام موڈی کو تیسرا نمبردیا تھا۔

Loading...

مائیک ہیسن ہندوستان کا کوچ بننا چاہتے تھے، لیکن کپل دیو کی قیادت والی کرکٹ مشاورتی کمیٹی نے روی شاستری کو ہی ٹیم انڈیا کا کوچ دوبارہ منتخب کرلیا تھا۔ فائل فوٹو مائیک ہیسن ہندوستان کا کوچ بننا چاہتے تھے، لیکن کپل دیو کی قیادت والی کرکٹ مشاورتی کمیٹی نے روی شاستری کو ہی ٹیم انڈیا کا کوچ دوبارہ منتخب کرلیا تھا۔ فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کو2015 عالمی کپ فائنل میں پہنچانے میں مائیک ہیسن کا بڑا تعاون تھا۔ اسٹف ڈاٹ کوڈاٹ این زیڈ کی رپورٹ کے مطابق ٹیم انڈیا کا کوچ بننے میں ناکام رہنے کے بعد ہیسن کوپاکستان اوربنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے کوچ بننے کی پیشکش کی گئی تھی۔ حالانکہ مائیک ہیسن نےان پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔ حالانکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیسن نے دونوں ممالک کا کوچ بننے کےلئےدرخواست ہی نہیں دی تھی۔ ان کی دلچسپی صرف ٹیم انڈیا کا کوچ بننےمیں تھی۔ حالانکہ بنگلہ دیش نےگزشتہ ہفتے ہی رسیل ڈومنگا کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقررکردیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے ساتھ ملی تھی کامیابی

مائیک ہیسن کی مدت کارمیں نیوزی لینڈ نے 53 ٹسٹ میچ کھیلے تھے، ان میں سے 21 میں اسے جیت ملی تھی جکہ 13 ڈرا رہے تھے۔ اس کے علاوہ ٹیم نے 119 ونڈے میں سے 65 جیتے، وہیں 59 ٹی -20، مقابلے کھیل کر30 میں جیت حاصل کی۔ سال 2018 میں مائیک ہیسن کو آئی پی ایل ٹیم کنگس الیون پنجاب کا کوچ بنایا گیا تھا۔ اس سیزن میں یہ ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں چھٹے مقام پررہی تھی۔

 

 

Loading...