مصباح الحق نےکیا انکشاف، کوچ عہدے کےلئے نہیں دی درخواست

مصباح الحق نے میڈیا سے کہا کہ وہ صرف کیمپ کے جائزہ کے لئے راضی ہوئے ہیں کیونکہ وہ آئندہ بین الاقوامی اورگھریلو سیشن کے لئے تیاری میں کھلاڑیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

Aug 21, 2019 11:30 PM IST | Updated on: Aug 21, 2019 11:30 PM IST
مصباح الحق نےکیا انکشاف، کوچ عہدے کےلئے نہیں دی درخواست

پاکستان کےسب سےکامیاب ٹسٹ کپتان مصباح الحق نے بدھ کو وضاحت کی کہ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کےچیف کوچ عہدے کےلئےاب تک درخواست نہیں دی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی مصباح الحق کی رہنمائی میں لاہورمیں اصلاحی کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ مصباح الحق نےمیڈیا سے کہا کہ وہ صرف کیمپ کےجائزہ کےلئے راضی ہوئے ہیں کیونکہ وہ آئندہ بین الاقوامی اورگھریلو سیشن کےلئےتیاری میں کھلاڑیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

مصباح الحق نےکہا 'میں ان کھلاڑیوں کوجانتا ہوں، میں ان کےساتھ کھیلا ہوں۔ مجھے گھریلواوربین الاقوامی کرکٹ کی ضروریات کا علم ہے۔ مجھےمعلوم ہےکہ کس طرح کی تیاری کی ضرورت ہےاوراگرمیں مدد کرسکتا ہوں توکیوں نہ کروں'۔ اس پاکستانی سابق کپتان نےکہا کہ انہوں نےاب تک فیصلہ نہیں کیا ہےکہ وہ چیف کوچ عہدے کےلئے درخواست کریں یا نہیں۔ انہوں نےکہا 'اب تک میں نے چیف کوچ کےعہدے کےلئے درخواست نہیں دی ہے اوربےشک جس دن میں ایسا کروں گا، اس دن سب سے پہلےکرکٹ کمیٹی کے رکن کے طور پراستعفیٰ دوں گا'۔

Loading...

پری سیزن کیمپ کا حصہ ہیں مصباح الحق

نئےکوچ کی تلاش کےدرمیان پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کواہم ذمہ داری دی ہے۔ پی سی بی نےپاکستان کے 20 کرکٹروں کےلئےکیمپ کا انعقاد کیا ہے، جس کی کوچنگ کی ذمہ داری مصباح الحق کودی گئی ہے۔ یہ پری سیزن کیمپ ہے، جوپاکستان کےآئندہ بین الاقوامی سیریزکی تیاریوں کےمدنظرمنعقد کیا جائےگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ عالمی کپ 2019 کےلیگ اسٹیج سےہی باہرہونےکے سبب چیف کوچ مکی آرتھرکے معاہدہ کوآگے نہیں بڑھایا ہے۔ وہ تین سال سےکوچ تھے۔ اس سےقبل چیف سلیکٹرس انضمام الحق نے بھی اپنا عہدہ چھوڑنےکا اعلان کیا تھا۔

Loading...