انگلینڈ کےآل راونڈرمعین علی نےکرکٹ سےلےلیا بریک، یہ ہے وجہ

ایشیزسیریز کے دوسرے ٹسٹ کے لئے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان ہوگیا ہے، جس میں معین علی کا نام شامل نہیں ہے۔

Aug 13, 2019 11:20 PM IST | Updated on: Aug 13, 2019 11:24 PM IST
انگلینڈ کےآل راونڈرمعین علی نےکرکٹ سےلےلیا بریک، یہ ہے وجہ

معین علی نے کرکٹ سے لیا بریک۔

ایشیزسیریزمیں آسٹریلیا کےخلاف انگلینڈ نے جیسے ہی اپنی ٹیم کا اعلان کیا، اس میں آل راونڈرمعین علی کا نام نہیں تھا۔ خراب فارم کےسبب معین علی کودوسرے ٹسٹ کےلئے ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔ ٹیم کےاعلان کے بعد معین علی نے بھی بڑا فیصلہ لیتے ہوئےکرکٹ سے ہی بریک لےلیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق معین علی نےکرکٹ سے چھوٹا بریک لیا ہے۔ اگلےکچھ دنوں تک وہ کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

خراب فارم میں ہے وجہ؟

Loading...

معین علی کےاس فیصلےکے پیچھےان کی خراب فارم کوبتایا جارہا ہے۔ ایجبسٹن میں کھیلے گئے پہلےٹسٹ میچ میں معین علی نے 172 رن دے کرتین وکٹ لئےتھے۔ یہی نہیں گزشتہ 16 ٹسٹ میچوں میں وہ بلے سےبھی فلاپ چل رہے ہیں۔ گزشتہ 16 ٹسٹ میں ان کا اوسط تقریباً 16 ہے۔ ان کےاسی خراب فارم کی وجہ سے بائیں ہاتھ کے اسپنرجیک لیچ کوانگلینڈ نے اپنی 12 رکنی ٹیم میں جگہ دی۔

خراب فارم کےسبب معین علی کو دوسرے ٹسٹ کےلئے ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔ خراب فارم کےسبب معین علی کو دوسرے ٹسٹ کےلئے ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔

واپسی کے بعد کاونٹی کرکٹ کھیلیں گے معین علی

مانا جارہا ہےکہ معین علی کرکٹ میں واپسی کے بعد کاونٹی کرکٹ کھیلیں گے۔ معین علی ووسٹرشرکےلئےکاونٹی کرکٹ کھیلتے ہیں اوربریک کے بعد وہ اس سے جڑسکتے ہیں۔ ووسٹرشرکےکوچ الیکس گڈمین نے بھی اس خبرکی تصدیق کی ہے۔ ووسٹرشرکےکوچ نے کہا کہ معین علی کوآرام کی ضرورت تھی، گرمیوں میں انہوں نے زیادہ کرکٹ کھیلا تھا اور بریک کے بعد وہ زبردست واپسی کریں گے۔

معین علی کا ٹسٹ کیریئر

آپ کوبتادیں کہ معین علی نےانگلینڈ کےلئے60 ٹسٹ میچ کھیلےہیں۔ انہوں نےمحض 28.98 کےاوسط سے2782 رن بنائے ہیں۔ معین علی نےٹسٹ کرکٹ میں پانچ سنچری اور14 نصف سنچریاں بھی لگائی ہیں۔ گیند بازی کی بات کریں تومعین علی کے نام 60 ٹسٹ میں 181 وکٹ ہیں۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com