ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اظہرالدین کوجلدہی مل سکتی ہے نئی ذمہ داری، نئی اننگزکا ہوگا آغاز

حیدرآباد کرکٹ اسو سی ایشن کے انتخابات میں صدر کے عہدہ کیلئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین کے ساتھ 2 اور امیدوار میدان میں ہیں سمجھا جا رہا ہے کہ کرکٹ کے کھیل کی سمجھ بوجھ اور بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ اظہرالدین کوآسانی سے کامیاب ہونے میں مدد دیگا

Sep 26, 2019 01:28 PM IST | Updated on: Sep 26, 2019 01:28 PM IST
ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اظہرالدین کوجلدہی مل سکتی ہے نئی ذمہ داری، نئی اننگزکا ہوگا آغاز

گیٹی امیجیز

حیدرآباد کرکٹ اسو سی ایشن کے انتخابات میں صدر کے عہدہ کیلئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین کے ساتھ 2 اور امیدوار میدان میں ہیں سمجھا جا رہا ہے کہ کرکٹ کے کھیل کی سمجھ بوجھ اور بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ اظہرالدین کوآسانی سے کامیاب ہونے میں مدد دیگا-2017میں منعقدہ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر کے عہدہ کیلئے ماضی میں انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین مقابلہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انکا پرچہ نامزدگی اسلئے قبول نہیں کیا گیا تھا کہ وہ ان پر لگائے گئے میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد عائد پابندی ہٹانے جانے کا بی سی سی آئی کی جانب سے جاری ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے تھے

لیکن اس سال حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے لئے منعقدہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے انہیں ایسی کوئی مشکل درپیش نہیں ہے اس بار صدر کے عہدہ کیلئے انکا پرچہ نامزدگی قبول کر لیا گیا ہےایچ سی اے کے صدر کے عہدہ کے لئے اظہرالدین کے ساتھ2 امیدوار پرکاش چند جین اور کے دلیپ کمار بھی میدان میں ہیں-لیکن بحیثیت کرکٹراظہرالدین کے مرتبہ اور انکے تجربہ کو دیکھتے ہوئے یہ سمجھاجارہا کہ اظہر الدین بہ آسانی یہ الیکشن جیت جائیں گے۔حیدرآباد کرکٹ اسو سی ایشن میں شامل کلبس اور اراکین اظہر الدین کے الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلہ سے جس طرح پرجوش ہیں اظہرالدین کو اعتماد ہے کہ انہیں صدر کا عہدہ آسانی سے حاصل ہو جائے گا اظہرالدین نے وعدہ کیا ہے کہ ایچ سی اے کی صدارت حاصل کرنے کے بعد وہ حیدراباد کرکٹ کو ترقی کی سمت لے جائیں گے حیدرآباد کرکٹ اسو سی ایشن کے5عہدوں کےلئے رائے دہی 27سپتمبرکومقرر ہے

Loading...

 ٹیم انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہرالدین، حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے لئےانتخابات پرچہ نامزدگی جمع کراتے ہوئے۔(تصویر:فیس بک)۔
ٹیم انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہرالدین، حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے لئےانتخابات پرچہ نامزدگی جمع کراتے ہوئے۔(تصویر:فیس بک)۔

حیدرآباد سے انیس الرحمان خان کی رپورٹ

Loading...