پاکستان کےاس گیند بازنے پھینکی155.1 کلومیٹرفی گھنٹےکی رفتارکی گیند، شاہ رخ خان نے لگایا گلے

کیریبین پریمیرلیگ میں رنبیگونائٹ رائیڈرس کےلئےکھیل رہے پاکستان کےتیزگیند بازمحمد حسنین کی تیزرفتارگیند بھی بلےبازوں کوروک نہیں پائی، انہوں نے تین چھکےلگوائے۔

Sep 08, 2019 05:28 PM IST | Updated on: Sep 08, 2019 05:30 PM IST
پاکستان کےاس گیند بازنے پھینکی155.1 کلومیٹرفی گھنٹےکی رفتارکی گیند، شاہ رخ خان نے لگایا گلے

سی پی ایل 2019: محمدحسنین نے 155.1 کلو میٹرفی گھنٹہ کے رفتارسے پھینکی گیند

پاکستان کے 19 سال کےتیزگیند بازمحمد حسنین ان دنوں کیریبین پریمیرلیگ (سی پی ایل 2019) میں کھیل رہے ہیں۔ محمد حسنین، شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنبیگونائٹ رائیڈرس کا حصہ ہیں۔ جمعہ کوکھیلےگئے مقابلے میں محمد حسنین نے اپنی تیزرفتارگیند سےخوب سرخیاں بٹوریں۔ حسنین آسانی سے 150 کلومیٹرفی گھنٹےکی رفتارسےگیند پھینک لیتے ہیں اورایسی ہی گیند بازی انہوں نےجمیکا کےخلاف بھی کی۔ حسنین نےمیچ کی سب سے تیزگیند پھینکی، جس کی رفتار 155.1 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

 مہنگے ثابت ہوئے محمد حسنین

Loading...

محمد حسنین نے جمیکا کے خلاف بھلے ہی 155.1 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے گیند پھینکی، لیکن ان کی لائن لینتھ خراب تھی، جس کا فائدہ مخالف ٹیم نے اٹھایا۔ محمد حسنین نے اپنے 4 اوورمیں 8 سے زیادہ کےاکنامی ریٹ سے 33 رن دیئے، جس میں انہوں نے دو چوکے اورتین چھکے لگوا دیئے۔ حالانکہ اس کے باوجود ان کی ٹیم نے جیت حاصل کی۔ حسنین اس میچ میں ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے، لیکن سینٹ کٹس کے خلاف مقابلے میں انہوں نےتین وکٹ اپنے نام کئے تھے، میچ کے بعد بالی ووڈ اداکاراورٹرنبیگونائٹ رائیڈرس کےمالک شاہ رخ خان نےمحمد حسنین کوگلے بھی لگا لیا تھا۔

محمد حسنین 150 کلو میٹرفی گھنٹے کی رفتارسے گیند بازی کرتے ہیں۔ محمد حسنین 150 کلو میٹرفی گھنٹے کی رفتارسے گیند بازی کرتے ہیں۔

جمیکا کو ٹرنبیگو لیگ (سی پی ایل) کے تیسرے میچ میں جمیکا کو ٹرنبیگونے 22 رنوں سے شکست دی۔ یہ ٹرنبیگونائٹ رائیڈرس کی مسلسل دوسری جیت ہے۔ ٹرنبیگونائٹ رائیڈرس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورمیں 4 وکٹ پر191 رن کا بڑا اسکوربنایا۔ ٹرنبیگوکے لئے ٹیون بیبسٹرنے ناٹ آؤٹ 66 رن بنائے۔ سنیل نرائن نے  22 گیند میں 46 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ آخرمیں کیرون پولارڈ نے 21 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 33 رنوں کی اننگ کھیلی۔

جواب میں جمیکا تالاوہاس کی ٹیم 20 اوورمیں 6 وکٹ پر169 رن ہی بناسکی۔ کرس گیل 20 گیند میں 28 رن ہی بنا سکے ۔ جارج ورکرنے ناٹ آؤٹ 46 اورآندرے رسیل نے 24 گیندوں میں 44 رن بناکرٹیم کو جیت دلانے کی کوشش ضرورکی، لیکن وہ ناکام رہی۔

Loading...