عالمی کپ سے قبل افغانستان کے 'دھونی' نے بنائی شاندارسنچری، کرس گیل کی طرح منایا جشن

محمد شہزاد نے آئرلینڈ کے خلاف 88 گیندوں میں شاندار101 رنوں کی اننگ کھیل کراپنی ٹیم کو جیت دلادی۔

May 22, 2019 11:38 PM IST | Updated on: May 22, 2019 11:38 PM IST
عالمی کپ سے قبل افغانستان کے 'دھونی' نے بنائی شاندارسنچری، کرس گیل کی طرح منایا جشن

عالمی کپ کی تیاریوں میں مصروف افغانستان کے بلے باز محمد شہزاد نے سنچری لگا کرکرس گیل کی طرح جشن منایا۔

عالمی کپ سے قبل سبھی ٹیمیں اپنی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہیں، اسی درمیان افغانستان کی ٹیم نے بھی ثابت کردیا ہے کہ وہ عالمی کپ کے لئے پوری طرح تیارہے۔ منگل کو افغانستان نے آئرلینڈ پر126 رنوں کی بڑی جیت درج کی، جس کے ہیرو رہے افغانستان کے 'دھونی'۔

محمد شہزاد نے آئرلینڈ کے خلاف 88 گیندوں میں 101 رنوں کی اننگ کھیلی۔ شہزاد نے 16 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری 85 گیندوں میں مکمل کی۔ محمد شہزاد نے 40 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی اوراس کے بعد اگلے 48 گیندوں میں وہ سنچری تک پہنچ گئے۔ شہزاد نے سنچری سنچری پوری ہونے کے بعد کرس گیل کی طرح جشن منایا۔ شہزاد نے اپنا ہیلمیٹ نکال کربلے پرلگا دیا اورپھرجشن منایا۔

Loading...

واضح رہے کہ محمد شہزاد ہندوستان کے سابق کپتان اورعظیم کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی اورطوفانی بلے بازکرس گیل کے بہت بڑے مداح ہیں۔ شہزاد دھونی کی طرح ہیلی کاپٹرشاٹ بھی کھیلتے ہیں۔ وہیں اس بلے بازکی جارحیت بالکل کرس گیل کی طرح ہے۔ عالمی کپ میں اس بلے بازسے سبھی گیند بازون کو بچ کررہنا ہوگا۔

Loading...