پاکستان کوملنے والا ہے'بوڑھا' کپتان، مصباح الحق نے کی سرفرازاحمد کوہٹانےکی سفارش

پاکستانی میڈیا کی مانیں توسرفرازاحمد کوآسٹریلیا سیریزسےقبل ہی کپتان کےعہدے سےہٹایا جا سکتا ہے۔

Oct 17, 2019 09:20 PM IST | Updated on: Oct 17, 2019 09:34 PM IST
پاکستان کوملنے والا ہے'بوڑھا' کپتان، مصباح الحق نے کی سرفرازاحمد کوہٹانےکی سفارش

کپتان سرفرازاحمد کی ہونے والی ہے چھٹی

اسلام آباد: آئندہ ماہ آسٹریلیا دورے پرجانے والی پاکستانی ٹیم اپنا کپتان تبدیل کرنے والی ہے۔ پاکستانی میڈیا کی مانیں تو سرفرازاحمد کو آسٹریلیا دورہ کے لئے کپتان نہیں منتخب کیا گیا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم کےلئے ونڈے ٹی -20 اورٹسٹ کے لئےالگ الگ کپتان منتخب کئے جائیں گے۔

کپتانی سے ہٹیں گے سرفراز، حفیظ کوملے گی کمان

Loading...

پاکستان کےاخباردی ایکسپریس ٹربیون کی مانیں تومصباح الحق نے سرفرازاحمد کو کپتانی سے ہٹانےکی سفارش کردی ہے۔ مصباح الحق نے پی سی بی کو واضح طورپرکہہ دیا ہے کہ سرفرازاحمد کو کپتان بنائے رکھنا اب صحیح نہیں ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق اظہرعلی کو پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا کپتان بنایا جاسکتا ہے وہیں ونڈے اورٹی -20 ٹیم کی کمان محمد حفیظ کوسونپی جاسکتی ہے۔

سرفرازاحمد کی جگہ لے سکتے ہیں محمد حفیظ سرفرازاحمد کی جگہ لے سکتے ہیں محمد حفیظ

رپورٹس کے مطابق بابراعظم ابھی کپتان کے طورپرتجربہ کارنہیں ہیں تو ایسے میں پی سی بی نے محمد حفیظ کو کپتانی سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ 39 سال کےہوچکے ہیں۔ خبروں کی مانیں تو آسٹریلیا دورے کے لئے پاکستان کو نیا کپتان مل سکتا ہے اورمستقبل کو دھیان میں رکھتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں موقع دیا جائے گا۔

سرفرازاحمد کی کپتانی میں پاکستان کی خراب کارکردگی

سرفرازاحمد کی بلے بازی فارم بھی خراب ہے۔ سرفرازاحمد کی بلے بازی فارم بھی خراب ہے۔

واضح رہےکہ سال 2017 میں چمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد سرفرازاحمد کی کپتانی میں پاکستان کی کارکردگی میں گراوٹ آئی۔ سرفراز احمد کی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں نہیں پہنچ سکی، آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ میں وہ سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا پائی۔ سرفرازاحمد کی کپتانی میں پاکستان کی ٹیم اپنے ہی گھرپرسری لنکا سے 3-0 سے ٹی -20 سیریزگنوا بیٹھی، جس کے بعد سرفرازاحمد کو کپتانی سےہٹانے کا مطالبہ مزید تیز ہوگیا۔ واضح رہے کہ سرفرازاحمد بلے سے بھی خراب فارم میں ہیں۔ انہوں نے 8 ونڈے اننگ سے نصف سنچری نہیں لگائی ہے۔ ٹی -20 میں سرفرازاحمد نے 12 اننگ قبل  نصف سنچری لگائی تھی۔

Loading...