محمد شمی نےدواوورمیں دوبنگلہ دیشی بلےبازوں کوکیا زخمی، ہندوستانی فیزیوکرنا پڑا علاج

ایشانت شرما، امیش یادواورمحمد شمی کی گیند بازی کےسامنے بنگلہ دیش کےبلےبازٹک نہیں پائے۔ محمد شمی کی رفتارنےبنگلہ دیش کےبلےبازوں کوکافی چوٹ بھی پہنچائی۔

Nov 22, 2019 05:32 PM IST | Updated on: Nov 22, 2019 05:36 PM IST
محمد شمی نےدواوورمیں دوبنگلہ دیشی بلےبازوں کوکیا زخمی، ہندوستانی فیزیوکرنا پڑا علاج

ہندوستانی تیزگیند بازمحمد شمی

کولکاتا: ہندوستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان گلابی گیند سے کھیلے جارہے کولکاتا ڈے نائٹ ٹسٹ میں ہندوستانی تیزگیند بازوں نےایک بارپھرقہربرپا کیا۔ ایشانت شرما، امیش یادواور محمد شمی کی گیند بازی کے سامنے بنگلہ دیش کے بلےبازٹک نہیں پائے۔ محمد شمی کی رفتارنے بنگلہ دیش کے بلے بازوں کوکافی چوٹ بھی پہنچائی۔ ان کی گیند پرپہلے لٹن داس اورپھرنعیم حسن کوچوٹ لگی۔ لٹن داس توسرپرباؤنسرلگنےکے سبب ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے جبکہ نعیم حسن کوکافی دیرتک فیزیوکی مدد لینی پڑی۔

ہندوستان کے فیزیونے کی مدد

Loading...

بنگلہ دیش کی اننگ کے 23 ویں اوورکی گیند بازی محمد شمی نےکی۔ پہلی ہی گیند تیزی سے اچھلی اورنعیم حسن کے ہیلمیٹ پرجاکرلگی۔ گیند کافی چھوٹی تھی اوربنگلہ دیشی بلے بازنے اس کی لائن سے ہٹنے کی کوشش کی، لیکن محمد شمی کی گیند نے بلےبازکا پیچھا کیا۔ ہیلمیٹ سےلگ کرگیند سلپ کارڈن کےاوپرچلی گئی، جہاں وراٹ کوہلی نےاسے پکڑا۔ گیند لگنے سےنعیم حسن کافی پریشان نظرآئے۔ ہندوستان کے فیزیونتن پٹیل بھی ان کی مدد کےلئےدوڑ کرمیدان پہنچے۔ بنگلہ دیش ٹیم کےفیزیوپہلے سے زخمی لٹن داس کی جانچ میں مصروف تھے۔ محمد شمی کی گیند نعیم حسن کے ہیلمیٹ کے بائیں کان کےاوپری حصے پرجاکرلگی۔

فیزیوسےعلاج کے بعد نعیم کھیلتے رہے

نعیم حسن کے سرپرچوٹ زیادہ سنگین نہیں تھی اورفیزیوسے مدد کے بعد انہوں نے بلے بازی جاری رکھی۔ اس سے پہلے لٹن داس کومحمد شمی کی گیند پرچوٹ لگنےکے سبب ریٹائرہونا پڑا۔ بنگلہ دیش کی اننگ کے 21 ویں اوورمیں محمد شمی کا ایک خطرناک باؤنسرلٹن داس کے سرپرجالگی تھی، جس کے بعد انہیں میدان پرچکرآنا شروع ہوگیا اورانہوں نے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کا فیصلہ کیا۔

لٹن داس باہر، مہدی حسن آئے

گیند سرپرلگتے ہی امپائروں نے بنگلہ دیش کے فیزیوکو بلایا۔ لٹن داس نے فیزیوسےکہا کہ وہ ٹھیک ہیں اوربلے بازی کرنا جاری رکھیں گے۔ تاہم آگے کی جانچ کے بعد وہ میچ سے باہر ہوگئے۔ ان کی جگہ مہدی حسن کوبلایا گیا۔

Loading...