آئی سی سی عالمی کپ: ٹیم انڈیا سے ہارکے بعد پاکستان کرکٹ میں ہنگامہ، ہوگیا پہلا استعفیٰ

پاکستان کرکٹ کمیٹی کوپاکستان کی اس خراب کارکردگی کا جائزہ لینا تھا، جس کے چیئرمین سابق ٹسٹ کرکٹرمحسن خان تھے۔ انہوں نےاپنےعہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Jun 20, 2019 11:07 PM IST | Updated on: Jun 20, 2019 11:07 PM IST
آئی سی سی عالمی کپ: ٹیم انڈیا سے ہارکے بعد پاکستان کرکٹ میں ہنگامہ، ہوگیا پہلا استعفیٰ

سابق ٹسٹ کرکٹر محسن خان کی جگہ اب پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹروسیم خان لیں گے۔

عالمی کپ 2019 میں ہندوستان کے ہاتھوں پاکستان کو ملی شرمناک شکست کی گاج کس کس پرگرے گی، یہ توآنے والا وقت ہی بتائے گا، لیکن فی الحال پاکستان کرکٹ میں نئی تبدیلی ہوئی ہے۔ مینچسٹرکے اولڈ ٹریفڈ میں 16 جون کو ہوئے مقابلے میں ہندوستان نے پاکستان کو ڈکورتھ لوئس ضابطے کے تحت 89 رن سے شکست دی تھی۔

اس کے بعد سے ہی پاکستانی کھلاڑیوں سے لے کرکوچ اورٹیم انتظامیہ کی تنقید کی جارہی تھی۔ کپتان سرفرازاحمد اورکوچ مکی آرتھرکو ہٹانے کی خبریں آرہی ہیں۔ اسے لے کرحال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک میٹنگ بھی کی تھی۔ اس کے بعد سے ایسی خبریں آرہی ہیں کہ اگرپاکستان عالمی کپ 2019 کے اگلےدورمیں نہیں پہنچ پاتا ہے تو کھلاڑیوں پرگاج گرسکتی ہے۔ پاکستان کی اس خراب کارکردگی کا جائزہ پاکستان کرکٹ کمیٹی کولینا تھا، جس کے صدرسابق کرکٹرمحسن خان تھے۔

Loading...

وسیم خان ہوں گے کرکٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین

پاکستان کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے پی سی بی چیئرمین احسان مانی کو لکھےخط میں کہا کہ میں شکرگزارہوں کہ مجھے اس کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا، لیکن میں اب اس عہدے پربنے رہنا نہیں چاہتا۔ محسن خان کی جگہ اب وسیم خان لیں گے، جوپی سی بی میں منیجنگ ڈائریکٹربھی ہیں۔ اس کمیٹی کوپاکستان کرکٹ ٹیم کےگزشتہ تین سال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

کوچ اورسلیکٹرس ہٹائے جاسکتےہیں

نیوزرپورٹس کےمطابق پی سی بی ٹیم انتظامیہ کےکئی ممبران کوہٹا سکتا ہے، جس میں کوچ اورسلیکٹرس بھی شامل ہیں۔ پاکستان کےکوچ مکی آرتھر، ٹیم منیجرطلعت علی اورگیند بازی کوچ اظہرمحمود کوہٹایا جاسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی کوبھی برخاست کیا جا سکتا ہے۔

سرفرازاحمد کو آیا پاکستان سے فون

عالمی کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے تیورسخت ہیں۔ ہندوستان سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے پاکستانی کپتان سرفرازاحمد کوفون کیا تھا۔ پی سی بی چیئرمین نے سرفرازاحمد کو یہ بھروسہ دلایا تھا کہ پورا ملک ٹیم کےساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے سرفراز احمد سے یہ بھی کہا کہ ملک اب پاکستان کرکٹ ٹیم سے بہترچاہتا ہے۔

Loading...