گریسیا اور‏‏زیوا کی دوستی، کس کی بیٹیاں ہیں یہ معصوم لڑکیاں، جانیں

آئی پی ایل میچ کے دوران اسٹیڈیم میں دھونی کی بیٹی ‏زیوا اورسریش رائنا کی بیٹی گریسیا میں دوستی ہوگئی اور دونوں لڑکیاں اسٹیڈیم میں مستی کرتی نظر آئیں

Mar 28, 2019 01:45 PM IST | Updated on: Mar 28, 2019 04:06 PM IST
گریسیا اور‏‏زیوا کی دوستی، کس کی بیٹیاں ہیں یہ معصوم لڑکیاں، جانیں

سریش رائناکے انسٹاگرام سے لی گئی تصویر

ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں کے دوران کرکٹ کھلاڑیوں کی ایک دوسرے سے ملاقاتیں عام بات ہیں۔  ونڈے اورٹیسٹ مقابلوں کے دوران صرف دھونی اورکوہلی جیسے کھلاڑیوں کے افراد خاندان کواسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جاتی ہے۔ تاہم آئی پی ایل کے دوران ہرمیچ میں کھلاڑیوں کی بیویوں اوربچوں کو داخلے کی اجازت دی جاتی ہے ۔ 2019 کے آئی پی ایل میں گریسیا اور ‏‏زیوا نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے۔ آئی پی ایل میں چنئی سپرکنگس کے مقابلوں میں چنئی سپرکنگس کے کپتان مہیندرسنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی اور بیٹی ‏‏زیوا، اسٹیڈیم پہنچ کرلطف اندوزہورہی ہیں۔

حال ہی میں آئی پی ایل میچ کھیلنے کے لیے سریش رائنا کی اہلیہ اورانکی بیٹی گریسیا نے بھی لوگوں کو اپنی طرف راغب کیا۔ تاہم اس اسٹیڈیم میں دھونی کی بیٹی ‏زیوا اورسریش رائنا کی بیٹی گریسیا میں دوستی ہوگئی اور دونوں لڑکیاں اسٹیڈیم میں مستی کرتے نظر آئیں۔ آئی پی ایل کا میچ ختم ہوگیا۔ تاہم گریسیا اور ‏‏زیوا کی مستی پربریک نہیں لگا۔

منگل کی شام دہلی ڈیرڈیولس کے خلاف جب دھونی بلے بازی کررہے تھے تو وہیں، دوسری جانب ان کی بیٹی ‏‏زیوا ’’کم آن پاپا’’کہہ کر دھونی کی ہمت افزائی کرتی نظرآئی جس کے بعد دھونی کے مداحوں نے ‏‏زیوا کی بہت تعریف کی ۔ اس دوران سوشل میڈیا پرکئی تصاویروائرل ہوئی ہیں۔ وہیں دوسری جانب سریش رائنا نے بھی ‏‏زیوا اورگریسیا کی تصویرسوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر پوسٹ کی ہے۔

Loading...

View this post on Instagram

❤️❤️#bestie

A post shared by Suresh Raina (@sureshraina3) on

Loading...