ٹی -20 کرکٹ میں روہت شرما کا بڑا کمال، یہ کارنامہ کرنےوالےتیسرے ہندوستانی بلےباز

روہت شرما کے نام اس وقت ٹی -20 کرکٹ میں 8018 رن ہیں۔ 

Apr 19, 2019 04:28 PM IST | Updated on: Apr 19, 2019 04:28 PM IST
ٹی -20 کرکٹ میں روہت شرما کا بڑا کمال، یہ کارنامہ کرنےوالےتیسرے ہندوستانی بلےباز

روہت شرما نے ٹی -20 کرکٹ میں 8 ہزار رن پورے کئے۔ تصویر: آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام

ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے دہلی کیپٹلس کے خلاف 30 رنوں کی اننگ کے دوران ایک اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ وہ ٹی -20 کرکٹ میں 8000 یا اس سے زیادہ رن بنانے والے تیسرے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

روہت شرما کے نام اس وقت ٹی 20 کرٹ میں 2018 رن ہیں جبکہ سریش رینا (8216) اوروراٹ کوہلی (8183) اس مقام پرپہلے ہی پہنچ چکے ہیں۔ بہرحال ٹی 20 کرکٹ میں رن بنانے کے معاملے میں کرس گیل نمبرایک پرہیں۔ انہوں نے اب تک 379 میچوں میں 21 سنچری اور79 نصف سنچری کی مدد سے 12670 رن بنائے ہیں۔ اس کے بعد برینڈن میک کولم (9922)، کیرون پولارڈ (9922) اورڈیوڈ وارنر (8701) کا نمبرآتا ہے۔

Loading...

آئی پی ایل میں 2008 سے اب تک روہت شرما نے 181 میچوں میں 471 رن بنائے ہیں، جس میں ایک سنچری اور34 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ جبکہ ان کے نام اب تک کل 307 ٹی 20 میچ درج ہیں۔ وہیں ہندوستان کے لئے روہت نے 94 ٹی -20 میچوں میں کل 2331 رن بنائے ہیں، جوکہ ریکارڈ ہے۔

Loading...