چنئی کےخلاف میچ سے قبل ممبئی انڈینس کو بڑا جھٹکا، لست ملنگا نہیں کھیلیں گےآئی پی ایل!۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے لست ملنگا کے سری لنکا لوٹنے کی تصدیق کردی۔ 

Apr 02, 2019 10:02 PM IST | Updated on: Apr 02, 2019 10:02 PM IST
چنئی کےخلاف میچ سے قبل ممبئی انڈینس کو بڑا جھٹکا، لست ملنگا نہیں کھیلیں گےآئی پی ایل!۔

ممبئی انڈینس کے کھلاڑی لست ملنگا آئی پی ایل چھوڑ کرسری لنکا لوٹ رہے ہیں۔

انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) کے 12 ویں سیزن میں صرف دو میچ کھیلنے کے بعد ممبئی انڈینس کے تیز گیند بازلست ملنگا سری لنکا لوٹ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملنگا گھریلو ونڈے ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے سری لنکا واپس لوٹے ہیں، جس کی تصدیق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے بھی کردی ہے۔

سری لنکا میں 4 اپریل سے 11 اپریل کے درمیان چارڈومیسٹک ٹیموں کے درمیان ایک ونڈے فارمیٹ میں ٹورنامنٹ کھیلا جانا ہے، جسے سری لنکا کے سیلکٹرس عالمی کپ 2019 کے ٹرائل کے طورپردیکھ رہے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کے لئے لست ملنگا واپس اپنے ملک جارہے ہیں، جہاں ملنگا گالے ٹیم کی قیادت کریں گے اورپھر عالمی کپ میں پوری تیاری کے ساتھ واپس لوٹیں گے۔

Loading...

واضح رہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ہفتے ہی انہیں آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دی تھی، لیکن اب بدھ کو وہ سپرصوبائی یک روزہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے واپس اپنے گھرجارہے ہیں، لست ملنگا کا واپس جانا ممبئی انڈینس کے مداحوں کے لئے بری خبرہے۔

ملنگا کے سری لنکا لوٹنے پرسری لنکا بورڈ کے چیف سلیکٹرنے اسپورٹس اسٹارسے با چیت کرتے ہوئے 'ملنگا بدھ کو سری لنکا پہنچیں گے اورگھریلو ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔ اس ٹورنامنٹ کی سطح بہت بڑی ہے، اس لئے عالمی کپ کی تیاری کے لئے انہیں مدد ملے گی'۔ آپ کو بتادیں کہ لست ملنگا نے اس سیزن میں ممبئی انڈینس کے لئے دو میچ کھیلے اور ایک بھی وکٹ نہیں حاصل کرسکے۔ یہی نہیں ان کا اکنامی ریٹ بھی 10 سے زیادہ رہا۔ اب خبریہ ہے کہ ملنگا کی جگہ آسٹریلیا کے تیز گیند باز جیسن بیہرن ڈارف ممبئی کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

Loading...