پنجاب سے ملی شکست کے بعد اب روہت شرما کو بھرنا ہوگا جرمانہ

ممبئی انڈینس کے کپتان کے خلاف یہ کارروائی آئی پی ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کی گئی ہے۔

Mar 31, 2019 05:44 PM IST | Updated on: Mar 31, 2019 05:44 PM IST
پنجاب سے ملی شکست کے بعد اب روہت شرما کو بھرنا ہوگا جرمانہ

ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما پر جرمانہ۔

اپنے گھر میں کھیل رہی کنگس الیون پنجاب نے ہفتہ کو ممبئی انڈینس کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ اپنے گزشتہ میچ میں آرسی بی کو شکست دینے کے بعد ممبئی کو اس شکست کی امید نہیں تھی۔ روہت شرما کے لئے ہفتہ کا دن مایوس کن رہا۔ ٹیم کی بڑی شکست کے بعد ان پر12 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی لگا دیا گیا۔ میچ ریفری نے ممبئی کے اس کپتان پرسلو اوور ریٹ کی وجہ سے یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اس سیزن میں سلو اوورریٹ کا یہ پہلا معاملہ ہے، جس پر میچ ریفری نے کارروائی کی ہے۔ روہت شرما کے خلاف یہ کارروائی آئی پی ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کی گئی ہے۔ ممبئی انڈینس کی ٹیم آئی این ایس بندرا اسٹیڈیم میں ہوئے اس مقابلے میں 8 وکٹ کے بڑے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Loading...

کنگس الیون پنجاب کو ممبئی نے 177 رنوں کا ہدف دیا تھا، جسے اس نے 18.5 اووروں میں حاصل کرلیا ہے۔ پنجاب کے لئے سلامی بلے باز کے ایل راہل نے ناٹ آوٹ 71 رنوں کی اننگ کھیلی۔ مینک اگروال نے 43 اورکرس گیل نے 40 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ممبئی انڈینس کی یہ تینوں میچوں میں دوسری شکست ہے، وہیں کنگس الیون پنجاب نے تین سے دو میچ جیت لئے ہیں۔

Loading...