آئی پی ایل 2019 فائنل: ممبئی انڈینس اورچنئی سپرکنگس کےدرمیان نظرآئےگی کرکٹ کی اصلی دلچسپی

آئی پی ایل 2017 کا فائنل بھی اسی میدان پرہوا تھا، لیکن وہ میچ کافی لواسکورنگ رہا تھا۔

May 12, 2019 06:15 PM IST | Updated on: May 12, 2019 06:17 PM IST
آئی پی ایل 2019 فائنل: ممبئی انڈینس اورچنئی سپرکنگس کےدرمیان نظرآئےگی کرکٹ کی اصلی دلچسپی

مہندرسنگھ دھونی اورروہت شرما: تصویر: آئی پی ایل

آئی پی ایل سیزن 12 کا فائنل راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، حیدرآباد میں آج شام 7:30 بجے چنئی سپرکنگس بنام ممبئی انڈینس کے درمیان ہوگا۔ دونوں ہی ٹیمیں آئی پی ایل میں چوتھی بارفائنل میں مد مقابل ہورہی ہیں۔ ایسے میں اس بڑے میچ کولے کرپچ کیوریٹروائی ایل چندرشیکھرراو نےایک سپورٹنگ وکٹ بنانےکا وعدہ کیا ہے، جودونوں ٹیموں کی مدد کرے گا۔

ٹائمس آف انڈیا سے ہوئی بات چیت میں راو نے کہا کہ 'اس بڑے میچ کے لئے ہم اچھا وکٹ بنانے میں مصروف ہیں۔ ہم وکٹ پرکام کررہے ہیں اورمیدان کوبہتربنا رہے ہیں'۔ وہیں بی سی سی آئی کیوریٹرس کے چیئرمین دلجیت سنگھ نے بتایا کہ گراونڈ پرپہلے سے ہی دو وکٹ تیار ہیں اورتیسرے کوبھی میچ کے لئے تیارکیا جارہا ہے۔

Loading...

اس وجہ سے پچ پرہورہا ہے کام

آئی پی ایل 2017 کا فائنل بھی اسی میدان پرہوا تھا، لیکن وہ میچ کافی لواسکورنگ رہا تھا۔ ممبئی انڈینس نے رائزنگ پنے سپرجاینٹ کے خلاف 129 رن کے اسکورکا بچاو کرتے ہوئے اپنا تیسرا خطاب جیتا تھا۔ اب دوسال بعد اس گراونڈ پرپھرآئی پی ایل کا فائنل کھیلا جارہا ہے۔ ایسے میں پچھلی بارکی طرح میچ لواسکورنگ نہ ہو، اس لئے کیوریٹرس میدان اورپچ دونوں پرکام کررہے ہیں۔

اس سیزن میں تین بار بنا 200 سے زیادہ کا اسکور

اس سیزن میں سن رائزرس حیدرآباد کے ہوم گراونڈ پرکل 8 میچ کھیلے گئے ہیں، جن میں سے تین میچوں میں 200 سے زیادہ کا اسکور بنا ہے۔ حالانکہ ایک میچ ایسا بھی تھا، جہاں ممبئی انڈینس کے دیئے 137 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے حیدرآباد کی پوری ٹیم صرف 96 رن بناکرآوٹ ہوگئی۔

پہلے بلےبازی والی ٹیم جیتی زیادہ میچ

گیند بازوں کے لئے بھی یہ گراونڈ کافی اچھا رہا ہے۔ ممبئی کے الزاری جوسف نے یہی 6 وکٹ لئے تھے۔ وہیں اس گراونڈ پر7 میچوں میں سے چارمیں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم کوجیت ملی ہے۔

Loading...