آئی پی ایل 2019: چنئی سوپرکنگس بنام ممبئی انڈینس: آج ہوگا دلچسپ مقابلہ

چنئی سوپر کنگس کو ممبئی انڈینس کے خلاف آج کھیلے جانے والے مقابلہ میں سبقت حاصل رہے گی

Apr 03, 2019 08:19 AM IST | Updated on: Apr 03, 2019 10:29 AM IST
آئی پی ایل 2019: چنئی سوپرکنگس بنام ممبئی انڈینس: آج ہوگا دلچسپ مقابلہ

مہیندرسنگھ دھونی کے شاندار فارم میں ہونے سے چنئی سوپر کنگس کو ممبئی انڈینس کے خلاف آج کھیلے جانے والے مقابلہ میں سبقت حاصل رہے گی۔ جیساکہ دونوں ہی ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں اب تک تین تین مرتبہ ٹرافی پراپنا قبضہ جمایا ہے۔ چنئی سوپرکنگس جو کہ تین مرتبہ دھونی کی قیادت میں چیمپئن بن چکی ہے وہ آج میزبان ٹیم کے خلاف کامیابی کی حالت  میں رہے گی کیونکہ دھونی کی ٹیم تاحال ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے اور کپتان کے علاوہ اس کے ٹاپ آرڈرس بلے بازوں نے بہتر مظاہرہ کیا ہے ۔

دوسری جانب ممبئی کیلئے ہرسیزن کی طرح رواں سیزن بھی ابتدائی مرحلہ میں نتائج ملے جلے ہیں جیساکہ اُسے دو مقابلوں میں شکست ہوچکی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے ایک دوسرے کے خلاف فتوحات ک اریکارڈ دیکھا جائے تویہ ممبئی انڈینس کے حق میں ہیں ۔جیسا کہ روہت شرما کی قیادت میں ممبئی انڈینس ٹیم نے دھونی کی زیرقیادت چنئی ٹیم کوپانچ مقابلوں میں چارمرتبہ شکست دی ہے ۔ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان فتوحات اور ناکامیوں کے اعداد و شمار میں بھی روہت شرما کی ٹیم کوسبقت حاصل ہے جیسا کہ اس نے دھونی کی ٹیم کے خلاف 14-12 جیت حاصل کی ہیں۔جس میں ایک چمپئنس ٹوئنٹی20لیگس کی کامیابی بھی ہے ۔ رواں سیزن چنئی کو ممبئی کے خلاف سبقت حاصل ہے ۔ خاص کر کے گذشتہ مقابلہ میں دھونی نے جس طرح 46گیندوں میں 75رنز اسکور کئے ہیں اور ٹیم کو 3/27 کی نازک صورتحال سے باہر نکالا ہے ۔

Loading...

راجستھان کے خلاف کھیلے گئے گذشتہ مقابلہ میں ڈیون براؤو نے جس طرح آخری اوور میں بولنگ کی ہے اس سے چنئی کے ریکارڈ صد فیصد ہوچکے ہیں ۔ سوپر کنگس کو بھی بیٹنگ میں گہرائی کے معاملہ میں بھی ممبئی پر سبقت حاصل ہے جب کہ ممبئی کو فاسٹ بولنگ  میں اپنے حریف پرسبقت رہے گی ۔ ممبئی کازیادہ ترانحصار اپنے کپتان اوراوپنرروہت شرما کے بعد جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹس مین کوئنٹن ڈیکاک پرہے ۔ بولنگ میں بھی ممبئی کی ٹیم میں تبدیلی کا امکان ہے جیسا کہ ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر الزاری جوزف کی شمولیت کا امکان ہے جب کہ لستھ ملنگا کے مقام پرآل راؤنڈر بین کٹنگ کو قطعی 11کھلاڑیوں میں شامل کیا جاسکت اہے ۔ چنئی کو جہاں اسپین میں رویندر جڈیجہ ، ہربھجن سنگھ اور ٹورنامنٹ کے فی الحال کامیاب ترین بولرعمران طاہر کی خدمات حاصل ہیں تو وہیں ممبئی کیلئے فاسٹ بولنگ شعبہ اہم ہے جس میں عالمی نمبر ایک جسپریت بمرا کے ساتھ ہاردک پانڈیا بھی موجود ہیں ۔

Loading...