آئی پی ایل 2019: دلچسپ میچ میں آخری گیند پرچنئی کو شکست دے کرممبئی انڈینس چمپئن

ممبئی انڈینس چوتھی بارچمپئن بنی ہے۔ آئی پی ایل 12 کے فائنل میں ممبئی انڈینس نے چنئی سپرکنگس کو ایک رنوں سے شکست دے کرآئی پی ایل پرقبضہ کرلیا۔

May 12, 2019 11:44 PM IST | Updated on: May 13, 2019 12:10 AM IST
آئی پی ایل 2019: دلچسپ میچ میں آخری گیند پرچنئی کو شکست دے کرممبئی انڈینس چمپئن

ممبئی انڈینس نے چوتھی بار آئی پی ایل کا خطاب اپنے نام کیا۔

آئی پی ایل 2019 کے فائنل میں دلچسپ میچ میں ممبئی انڈینس نے آخری گیند پرچنئی سپرکنگس کو شکست دے کرخطاب پرقبضہ کرلیا۔ روہت شرما کی قیادت میں ممبئی انڈینس ایک بارپھرچمپئن بن گئی۔ ممبئی انڈینس چوتھی بارچمپئن بنی ہے۔ آئی پی ایل 12 کے فائنل میں ممبئی انڈینس نے چنئی سپرکنگس کو ایک رنوں سے شکست دے کرآئی پی ایل پرقبضہ کرلیا۔

ممبئی انڈینس چوتھی بارچمپئن بنی۔ آخری گیند پرچنئی سپرکنگس کودورنوں کی ضرورت تھی، لیکن لست ملنگا نے شاردل ٹھاکرکو ایل بی ڈبلیوآوٹ کرکے ممبئی کوجیت دلا دی۔ ممبئی انڈینس نے چنئی سپرکنگس کو150 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں چنئی کی ٹیم 148 رن ہی بناسکی اورچمپئن کا خطاب ممبئی نے جیت لیا۔

Loading...

اس سے قبل ممبئی انڈینس نے حیدرآباد میں کھیلے جارہے فائنل میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورمیں 8 وکٹ کے نقصان پر149 رن بنائے تھے۔ جس کے جواب میں چنئی سپرکنگس کی ٹیم 148 رن بناسکی اوراسے ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چنئی سپرکنگس کے لئے شین واٹسن نے سب سے زیادہ 80 رنوں کی اننگ کھیلی۔ فاف ڈوپلیسی نے 26 رن بنائے، ممبئی انڈینس کے لئے جسپریت بمراہ نے دووکٹ لئے، کنال پانڈیا، راہل چہر اورلست ملنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

اس سے قبل ممبئی انڈینس کے لئے سب سے زیادہ 25 گیندوں میں ناٹ آوٹ 41 رن کیرون پولارڈ نے بنائے۔ سلامی بلے باز ڈی کاک 29 رن بناکرشاردل ٹھاکرکا شکاربنے۔ اس کے بعد اگلے ہی اوورمیں روہت شرما بھی دیپک چہرکی گیند پردھونی کوکیچ تھما بیٹھے۔ روہت شرما نے 15 رن بنائے۔ سوریہ کماریادو 15 اورکنال پانڈیا نے 7 رن پرآوٹ ہوئے۔ اس کے بعد ایشان کشن 23 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ ہاردک پانڈیا بھی 16 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ دیپک چہر کوتین، شاردل ٹھاکرکودو اورعمران طاہرنے بھی دو وکٹ جھٹکے۔

Loading...