ویڈیو: لائیومیچ میں میدان سے باہر بھاگا یہ بلے باز، اتاردی پینٹ

آئی سی سی ورلڈ ٹی -20 کے لئے کوالیفائرکےمیچ کےدوران نائجیریا کےبلے بازسلیمان رونسیوے کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔

Oct 23, 2019 05:03 PM IST | Updated on: Oct 23, 2019 05:07 PM IST
ویڈیو: لائیومیچ میں میدان سے باہر بھاگا یہ بلے باز، اتاردی پینٹ

نائجیریائی بلے باز سلیمان رونسیوے کولائیو میچ کے دوران رفع حاجت کے لئے جانا پڑا۔

ابوظہبی: آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی -20 عالمی کپ میں کوالیفائی کرنے کے لئے ابوظہبی میں کوالیفائرمیچ کھیلے جارہے ہیں۔ ان مقابلوں میں 14 ٹیمیں ایک دوسرے سے لوہا لے رہی ہیں۔ منگل کوکناڈا اورنائجیریا کےمابین مقابلہ ہوا، جس میں کناڈا کو50 رنوں کی بڑی جیت ملی۔ حالانکہ اس مقابلےمیں ایک ایسا حادثہ ہوا، جس کی وجہ سے کچھ دیرکے لئے میچ روکنا پڑا۔ یہ حادثہ اتنا دلچسپ تھا کہ امپائر، کھلاڑی اورمیدان پربیٹھے شائقین پیٹ پکڑکرہنسنے لگے۔

میدان سے باہربھاگا بلے باز

Loading...

دراصل ہدف کا تعاقب کررہی نائجیریا کی ٹیم کےبلےبازسلیمان رونسیوے اچانک میچ چھوڑ کرمیدان سے باہربھاگ گئے۔ یہ حادثہ آٹھویں اوورمیں ہوا اورامپائراوراپوزیشن ٹیم کے کھلاڑی بھی حیران رہ گئے کہ آخرسلمیان رونسیوے بھاگے کیوں؟ کافی دیرتک رونسیوے جب میدان پرواپس نہیں لوٹے توکپتان ایڈیمولا اونیکوئی خود بلے بازی کرنے کے لئے میدان میں جانے لگے، لیکن تبھی امپائروں کورونسیوے دکھائی دیئےاورانہوں نے نائجیریائی کپتان اونیکائی کوواپس جانے کوکہا۔

سلیمان رونسیوے کو لگی ٹوائلیٹ

سلیمان رونسیوے کےاچانک میدان سے باہربھاگنے کی وجہ پیشاب لگنا تھا۔ دراصل بلے بازی کے دوران رونسیوے کوپیشاب لگ گیا، جس کے بعد وہ بغیربتائے ہی میدان چھوڑکربھاگ گئے۔ بعد میں انہیں اپنا تھائی پیڈ صحیح کرتےاورپینٹ اوپرکرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔

سلیمان رونسیوے صرف 27 رن ہی بناسکے۔ سلیمان رونسیوے صرف 27 رن ہی بناسکے۔

حالانکہ میدان میں واپسی کے بعد سلیمان رونسیوے کچھ خاص کمال نہیں کرسکے۔ انہوں نے 27 گیندوں میں 27 رن بنائے۔ نائجیریا کی ٹیم کناڈا کےخلاف یہ مقابلہ 50 رنوں سے ہارگئی۔ کناڈا نےپہلے بلے بازی کرتے ہوئے159 رن بنائے تھےاورجواب میں نائجیریا کی ٹیم 109 رن ہی بنا سکی۔ کناڈا کےلئےنتیش کمارنے57 رن بنائےاورانہیں'مین آف دی میچ' منتخب کیا گیا۔

Loading...