پاکستان کا بڑا فیصلہ، اب نہیں ہوگا فرسٹ کلاس میچوں میں ٹاس

پاکستان کرکٹ تاریخ میں پہلی بارقائد اعظم ٹرافی (فرسٹ کلاس) میں ٹاس نہیں ہوگا۔ پی سی بی کےایک ذرائع نےبتایا 'مہمان ٹیم کوفیصلہ کا موقع ملےگا۔ ایسےکھیل کونیچرل بنانےکےلئےکیا جا رہا ہےتاکہ گھریلوٹیم کوکوئی اضافہ فائدہ نہ ملے'۔

Aug 25, 2019 11:40 PM IST | Updated on: Aug 25, 2019 11:40 PM IST
پاکستان کا بڑا فیصلہ، اب نہیں ہوگا فرسٹ کلاس میچوں میں ٹاس

پاکستان کا بڑا فیصلہ، اب نہیں ہوگا فرسٹ کلاس میچوں میں ٹاس۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ گھریلو سیزن سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹاس نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ تاریخ میں پہلی بار قائد اعظم ٹرافی (فرسٹ کلاس) میں ٹاس نہیں ہوگا۔ پی سی بی کے ایک ذرائع نے بتایا 'مہمان ٹیم کوفیصلہ (پہلے بلے بازی یا فیلڈنگ چننے) کا موقع ملے گا۔ ایسے کھیل کو نیچرل بنانے کے لئے کیا جارہا ہے تاکہ گھریلوٹیم کو کوئی اضافہ فائدہ نہ ملے'۔

ونڈے اورٹی -20 میں ہوگا ٹاس 

Loading...

ذرائع نے کہا 'اگرایسے حالات بنے، جس میں دونوں ٹیمیں پہلے بلے بازی پرڈٹی رہتی ہیں تب میچ ریفری ٹاس کا سہارا لیں گے۔ عام طورپر گھریلو ٹیم تیزگیند بازوں کی مدد کرتی پچ بناتے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ اس گھریلوسیزن میں ہم بہترپچ بنائیں گے تاکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اچھا کھیل دیکھنے کوملے۔ پچ کیوریٹرس پرپوری توجہ دی جائے گی تاکہ وہی صحیح کام کریں'۔ انہوں نے کہا 'ایک روزہ اورٹی -20 سیریزکو پہلے کی طرح ٹاس سسٹم کے جاری رکھا جائے گا'۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو افسروسیم خان نے یہ تجویز رکھی تھی، جس پربورڈ کے دیگرافسران نے مثبت ردعمل پیش کیا۔

وسیم خان نے کہا 'میں گزشتہ کچھ وقت میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے اسکورکارڈ دیکھ کر حیران ہوا۔ مجھے دیکھ کرلگا کچھ توغلط ہے۔ میچ جلدی ختم ہورہے تھے اوربہت کم رن بنائے جارہے تھے۔ فرسٹ کلاس میں کوئی سخت مقابلہ دیکھنے کو نہیں مل رہا تھا، جو ہونا چاہئے۔ ٹاس کے علاوہ ہم اوربھی متبادل پرکام کررہے ہیں، جس سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سدھارہو'۔ پی سی بی 12 ستمبرسے قائد اعظم ٹرافی کے ساتھ نئے سیشن کو شروع کرے گا۔

Loading...