پاکستان کےکپتان سرفرازاحمد نے پیٹ کیا کم، تصویروائرل

عالمی کپ کے دوران پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد کی فٹنس پرسوال اٹھائے گئے تھے، لیکن اب ان کی ایک تصویروائرل ہوئی ہے، جس میں ان کا وزن گھٹا ہوا نظرآرہا ہے۔

Sep 08, 2019 11:59 PM IST | Updated on: Sep 08, 2019 11:59 PM IST
پاکستان کےکپتان سرفرازاحمد نے پیٹ کیا کم، تصویروائرل

سرفرازاحمد نے پیٹ کم کرلیا ہے، جس کی تصویر وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد کو انگلینڈ میں ہوئے عالمی کپ کے دوران اپنے موٹاپے پرکئی کمنٹ سننے پڑے تھے۔ ہندوستان سے شکست کے بعد پاکستان کے مداح نے انہیں بیچ میدان پرموٹا کہہ دیا تھا، لیکن اب سرفرازاحمد نےاپنا موٹاپا کم کرلیا ہے۔ سرفرازاحمد کی ایک تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہے، جس میں وہ کافی پتلے نظرآرہے ہیں۔

سرفرازاحمد کا موٹا پا ختم؟

Loading...

پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد کی جوتصویروائرل ہوئی ہے، اس میں وہ کافی فٹ نظرآرہے ہیں، ان کا پیٹ اندرنظرآرہا ہے۔ سرفرازاحمد پتلے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ دوسری تصویرعالمی کپ کےدوران کی ہے، جس میں ان کی جرسی پران کا پیٹ نظرآرہا ہے۔

عالمی کپ کے دوران ہوئی تھی فضیحت

واضح رہے کہ عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف 89 رنوں کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کومداحوں کےغصے کا شکارہونا پڑا تھا۔ پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد کوتومداحوں نے بیچ درمیان پرہی موٹا موٹا کہہ کرپکارا تھا، جس کا ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوا تھا۔ عالمی کپ کے دوران سرفرازاحمد کی اباسی لیتے ہوئے تصویربھی وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد ان کا کافی مذاق بنا تھا۔

فٹ ہورہے ہیں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد فٹ ہورہے ہیں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد

شعیب اخترنےکی تھی تنقید

صرف مداح ہی نہیں سابق تیزگیند باز شعیب اخترنے بھی سرفرازاحمد کی فٹنس پرسوال اٹھائے تھے۔ شعیب اخترنے کہا تھا کہ سرفرازجب ٹاس کے لئے آتے ہیں توان کا پیٹ نکلا ہوا ہوتا ہےاوران کا منہ بھی موٹا ہے۔ وہ پہلے ایسے کپتان ہیں جو اتنے ان فٹ ہیں۔

 

 

Loading...