پیسوں کے لئےاتنا گرگیا پاکستان، میچ کے لئے سری لنکا کو دی دھمکی

سری لنکا کے خلاف کراچی - لاہورمیں ونڈے اورٹی -20 سیریزکرانے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہی ملک میں ٹسٹ سیریزکھیلنے پرزوردے رہا ہے۔

Oct 15, 2019 06:29 PM IST | Updated on: Oct 15, 2019 06:42 PM IST
پیسوں کے لئےاتنا گرگیا پاکستان، میچ کے لئے سری لنکا کو دی دھمکی

پاکستانی کرکٹ ٹیم

سری لنکا اورپاکستان کےدرمیان کرکٹ تعلقات کھٹائی میں پڑتا نظرآرہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کےتحت ہونے والی دو میچوں کی سیریزمتحدہ عرب امارات میں کرانے کولےکررسہ کشی ہے۔ پاکستان اپنی سرزمین پرہی یہ سیریزکھیلنا چاہتا ہے جبکہ سری لنکا اسےابوظہبی میں کھیلنا چاہتا ہے۔ اس سےناراض پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیرکوسری لنکا سے واضح طورپرکہہ دیا ہےکہ اگراسے ابوظہبی میں سیریزکھیلنی ہے توپھراخراجات کونصف نصف تقسیم کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ سیریزدسمبرمیں ہونے ہے۔ سری لنکا کےخلاف کراچی - لاہورمیں ونڈے اورٹی -20 سیریزکرانے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہی ملک میں ٹسٹ سیریزکھیلنے پرزوردے رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات  میں سیریزہوئی تو دینے پڑیں گے پیسے

Loading...

ذرائع نے بتایا 'پی سی بی چیئرمین احسان مانی اورسی ای اووسیم خان آئی سی سی بورڈ میٹنگ کےلئے دبئی گئے تھے۔ یہاں پرانہوں نے سری لنکا کےافسران سے واضح کردیا کہ اگروہ ابوظہبی میں ٹسٹ سیریزکھیلنے پرزوردیتے ہیں توانہیں خرچ برداشت کرنا ہوگا۔ پاکستان میں سیکورٹی انتظامات کو صحیح سےسنبھال کرآئی سی سی اورسری لنکن بورڈ کو متفق کرنےکے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نےاپنی رائے پرقائم رہنےکا فیصلہ کیا ہے۔ اگرسری لنکائی بورڈ ابھی بھی ابوظہبی میں سیریزکھیلنے کے موقف پرقائم رہتا ہے تو اسے پیسے دینے ہوں گے، یا پھرسیریزکی میزبانی کا خرچ دینا ہوگا'۔

 متحدہ عرب امارات میں اگر سیریزہوئی توسری لنکائی ٹیم کو رقم ادا کرنی پڑے گی۔ متحدہ عرب امارات میں اگر سیریزہوئی توسری لنکائی ٹیم کو رقم ادا کرنی پڑے گی۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے اٹھائے تھے سوال

سری لنکا کرکٹ بورڈ کے سربراہ شمی سلوا نے پاکستان میں ونڈے اورٹی -20 سیریزکے بعد ملک لوٹنے پرکہا تھا کہ وہ اوران کی ٹیم سیکورٹی انتظامات کے سبب ہوٹل میں بند ہوگئی تھی۔ وہ لوگ کھل کرنہیں گھوم پارہے تھے۔ انہوں نےمیڈیا سے کہا تھا 'تین دن تک ہوٹل میں بند رہے، اس سے میں بھی اکتا گیا'۔ انہوں نے واضح کردیا کہ سری لنکائی بورڈ پاکستان سے ٹسٹ سیریزکے لئے اپنے کھلاڑیوں اورٹیم افسران سے بات کرے گا۔ اس کے بعد ہی آخری فیصلہ لیا جائےگا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹسٹ سیریزکے لئےٹیم کوطویل وقت تک کسی ایک جگہ پررکنا پڑتا ہے۔

پاکستان - سری لنکا میچ کے دوران کرکٹ شائقین۔ پاکستان - سری لنکا میچ کے دوران کرکٹ شائقین۔

سال 2009 کے بعد سے پاکستان میں نہیں ہوئی ٹسٹ سیریز

پاکستان میں مارچ 2009 کے بعد سے کوئی ٹسٹ سیریزنہیں ہوئی ہے۔ لاہورمیں سری لنکائی کرکٹ ٹیم پردہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ اس میں 6 پولیس اہلکارمارے گئے اورکئی زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے بعد سے بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان کے دورہ سے دوری بنا لی تھی۔

Loading...