افغانستان نے چھڑائے چھکے، شکست کی دہلیز پرپہنچ کر جیت گیا پاکستان

افغانستان کے 227 رن کے جواب میں پاکستان نے 7 وکٹ کے نقصان پریہ ہدف حاصل کرلیا۔اورسیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو زندہ رکھا۔

Jun 29, 2019 10:48 PM IST | Updated on: Jun 29, 2019 11:54 PM IST
افغانستان نے چھڑائے چھکے، شکست کی دہلیز پرپہنچ کر جیت گیا پاکستان

پاکستانی ٹیم نے افغانستان کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں پاکستان نے دلچسپ میچ میں افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔ لیڈس میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے افغانستان کی ٹیم کو آخری اوورمیں تین وکٹ سے شکست دے دی۔ افغانستان کے 227 رن کے جواب میں پاکستان نے 7 وکٹ کے نقصان پریہ ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان کی طرف سے عماد وسیم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنارکرایا۔ انہوں نے 50 گیندوں پرناٹ آوٹ 42 رنوں کی اننگ کھیل کراپنی ٹیم کی امیدوں کو برقرار رکھنے میں اہم کردارادا کیا۔  عماد وسیم کا ساتھ وہاب ریاض نے دیا۔ انہوں نے پانچ گیند وں پرایک چوکا اورایک چھکا لگا کر11 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ اس کے علاوہ بابراعظم نے45 اورامام الحق نے 36 اورحارث سہیل نے 27 رنوں کا تعاون دیا تھا۔ افغانستان کی طرف سے مجیب الرحمن اورمحمد نبی نے دو دووکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ راشد خان کو ایک وکٹ ملا۔

Loading...

اس سے قبل افغانستان کی ٹیم نے 50 اووروں میں 9 وکٹ کے نقصان پر227 رن بنائے تھے۔ افغانستان کی طرف سے اصغرافغان اورنجیب اللہ نے 42-42 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ رحمت شاہ نے 35 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورمیں 47 رن دے کر4 وکٹ حاصل کئے تھے۔

Loading...